جنگ ارک
جنگ ارک 18 جولائی 591ھ (1195ء) کو موجودہ اسپین میں مسلمان اور مسیحی بادشاہوں کے درمیان لڑی گئی جس میں خلافت موحدین کے بادشاہ ابو یوسف یعقوب المنصور نے اسپین میں مسلمانوں کے ڈوبتے ہوئے اقتدار کو بچانے کی کامیاب کوشش کی۔ یعقوب کا سامنا ارک کے مقام پر مسیحی ریاست قشتالہ کے بادشاہ الفانسو ہشتم سے ہوا۔ جنگ میں مسلمانوں نے فیصلہ کن فتح حاصل کی اور 4 شہر 40 سال تک مسیحی قبضے میں رہنے کے بعد دوبارہ مسلم سلطنت میں شامل ہو گئے۔
ویکی ذخائر پر جنگ ارک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |