جنگ بسوس دور جاہلیت میں عرب کی تاریخی جنگوں میں سے ایک جنگ کا نام ہے۔
بسوس ایک عورت کا نام ہے، جو جساس بن مرۃ شیبانی کی خالہ تھی اس کی سراب نامی ایک اونٹنی کلیب بن وائل کی چراگاہ میں چلی گئی اور اس نے پرندے کے انڈوں کو توڑ دیاجسے کلیب نے پناہ دی ہوئی تھی،تو کلیب نے طیش میں آکر اونٹنی کے تھن میں تیر ماردیا،انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جساس نے کلیب کو قتل کرڈالا، اس طرح بنو بکر اوربنو تغلب (جو وائل کی اولادتھے)کے درمیان میں جنگ چھڑ گئی۔ اور چالیس سال جاری رہی اس طرح یہ بسوس کا نام عرب میں نحوست کے لیے ضرب المثل بن گیا ۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. الکامل فی التاریخ : دار صادر بیروت