جنینیات
جنینیات کا لفظ جنین (بننے والا بچہ) اور یات (مطالعہ) کا مرکب ہے اس کو انگریزی میں Embryology کہا جاتا ہے، عربی میں اس کے لیے علم الجنین کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس شعبہ علم میں جانداروں (نباتات و حیوانات) کے نئے بننے والے بچوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ؛ علم الجنین، اس علم کو کہتے ہیں جس میں انسان سمیت تمام جانداروں کے جسم کی ابتدا اور اس کی انتہائی شروعات کے مراحل کی نشو و نما سے آگہی حاصل کی جاتی ہے ۔
جنین (یعنی ایک نیئے جاندار) کی اس زندگی کی ابتدا، مونث یا مادہ اور مذکر یا نر کے مَشيجوں (gametes) کے آپس میں ملنے سے ہوتی ہے (مشیج دراصل بالغ مونث اور مذکر کے جسم میں پیدا ہونے والے ایسے خلیات ہوتے ہیں جن کے زریعئے جنسی تولید یا sexual reproduction کی جا سکتی ہے)
نر اور مادہ کے تولیدی خلیات ملنے سے پیدائش تک کے تین اہم مراحل | ||
---|---|---|
پہلے لاقحہ بنتا ہے اخصاب تا چوتھا دن |
اسکے بعد جنین چوتھا دن تا 8 واں ہفتہ |
اور پھر حمیل بنتا ہے 9 واں ہفتہ تا پیدائش |
ویکی ذخائر پر جنینیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |