جوآن ہوزے ٹوریس گونزالیز (5 مارچ 1920–2 جون 1976)، بولیویا کے ایک سوشلسٹ سیاست دان اور فوجی رہنما تھے جنھوں نے سنہ 1970ء سے 1971ء تک بولیویا کے 50 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد میں انھیں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے معزول کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ہیوگو بنزر کی آمریت آئی۔ وہ "جے جے" (جوٹا-جوٹا) کے نام سے مشہور تھے۔ جوآن ہوزے ٹوریس کو سنہ 1976ء میں بیونس آئرس میں ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حمایت یافتہ مہم آپریشن کونڈور کے تحت قتل کر دیا گیا تھا۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "OPERATION CONDOR ON TRIAL"