جوبلی
Jubileeایک تقریب جو عام طور پر 25، 50 اور 60 سال کے بعد کسی خاص واقعے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ مثلاً کسی بادشاہ کی تخت نشینی، کسی مشہور تاریخی ہستی یا نظام وغیرہ کی مدت مقررہ کا گذرنا۔ پچیس سال کے بعد جو تقریب منائی جاتی ہے وہ سلور جوبلی، پچاس سال کے بعد گولڈن جوبلی اور ساٹھ سال کے بعد ڈائمنڈ جوبلی کہلاتی ہے۔ اور ستر سال کے بعد پلاٹنم جوبلی کہلاتی ہے۔