جوتے میں پینا (انگریزی: Drinking from shoes) یا جوتے میں شراب پینا کامیابی کا جشن منانے کا ایک خاص طریقہ ہے جو کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔ یہ خاص طور پر آسٹریلیا میں 20 ویں صدی کے شروع سے ہی رائج ہے۔آسٹریلیا میں اسے شوئے (shoey) کہا جاتا ہے۔جشن منانے کے اس طریقے کو آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے دنیا بھر میں مشہور کیا البتہ یہ آسٹریلیا میں پہلے سے ہی مقبول تھا۔ 2016 کے جرمن گراں پری ریس میں فتح کے بعد ڈینیئل نے پہلی بار پوڈیم پر کھڑے ہوکر جوتے میں شراب ڈال کر پیا جس کے بعد دنیا کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم