جوگیندر سنگھ کنول
جوگندر سنگھ کنول (1 دسمبر 1927 – 17 جولائی 2017) ایک بھارتی نژاد پنجابی فجیائی ادیب تھے جو ہندی اور انگریزی ناول نگار، لکھاری اور شاعر تھے۔[1]
زندگی
ترمیمجوگندر سنگھ کنول 1 دسمبر 1927 کو مشرقی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاؤں جھیکا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سردار چنن سنگھ فجی چلے گئے، یہ اس وقت پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھے۔ وہ ان کی والدہ اور بڑا بھائی گاؤں میں ہی رہے۔ 1947 میں تقسیم ہند کے وقت مذہبی فسادات ہوئے تو کنول جو ابھی پڑھ رہے تھے انھوں نے اس وقت مہاجر کیمپوں میں جا جا کر بیماروں اور بزرگ شہریوں کی خدمت اور تیمارداری کی اس کے علاوہ سماجی خدمات انجام دیں۔
انھوں نے مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر سے اقتصادیات اور سیاست میں پہلے بیچلر آف آرٹس کی ڈگریاں لیں اور بعد میں وہیں سے ماسٹر آف ارٹس کی سند بھی حاصل کی۔
1955 میں ، جوگیندر سنگھ کنول نے چندی گڑھ میں پوسٹ گریجوئیٹ ٹیچرز ٹریننگ کالج میں داخلہ لیا اور اسی سال وہاں کے ایک نو قائم شدہ اساتذہ ٹریننگ کالج میں انھیں پرنسپل کی نوکری مل گئی۔
تین سال بعد 2958 میں وہ اپنے والد کے پاس فجی چلے گئے تھے اور پھر وہیں بس گئے اور یوں ایک نئی زندگی شروع کی۔
وہ 1960 سے لے کر 1987 تک جوگیندر سنگھ کنول با ضلعے میں خالصہ کالج کے پرنسپل تھے۔ 1987–1991 تک فجی انسٹیچیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بزنس کمیونیکیشن کے لیے انگریزی کے لکچرار،1993-2003 سے فجی انڈین کلچرل سینٹر کے منتظم ، با وچ ملٹی-نسلی تہذیبی کونسل کے سابقہ چیئرپرسن اور امن پرچار کے سربراہ رہے۔
تخلیقات
ترمیمناول
سویرا [2]
دھرتی میری ماں [3]
کروٹ
اے لوَ سٹوری 1920
گییر-فکشن
اے ہننڈرڈ ییئر آف ہندی ان فجی
میرا دیش، میرے لوگ
والکنگ
ہندی نظمیں
یادوں کی خوشبو
کچھ پتے کچھ پنکھڑیاں
درد اپنے اپنے
فجی کی مختصر ہندی کہانیوں کا ایک تجزیہ[4]
اعزازات
ترمیم- 1981 - پرواسی بھارتی کونسل انعام
- 1984 - با ٹاؤن کونسل کی طرف سے ااؤٹسٹیڈنگ شہری انعام
- 1993 - زبان اور ادب کو متحرک کرنے پر ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کی طرف سے اعزاز
- 1995 - میمبر آف د اوڈر آف فجی
- 2001 - بھارتی سنسکرت سنوردھن کونسل
- 2001 - فجی ہندی ساہت سمتی انعام
- 2007 - بھارت سرکار اوارڈ - عالمی ہندی سمن
وفات
ترمیمسردار کنول سنگھ جوگیندر ایک طویل بیماری کے بعد 17 جولائی 2017 کو نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "A tribute to Kanwal". FijiTimes (انگریزی میں). Retrieved 2019-01-08.
- ↑ Jogindara Siṅgha Kam̆wala (1976)۔ Saverā۔ Naī Dillī: Ḍāyamaṇḍa Pakeṭa Buksa : Vitaraka Pajābī Pustaka Bhaṇḍāra
- ↑ Jogindara Siṅgha Kam̆wala (1978). Dharti meri mata (ہندی میں). New Delhi: Star Publications.
- ↑ "جوگندر سنہ کنول کا جیون پرچی | Joginder Singh Kanwal Biography | Hindi poet، writer in Fiji"۔ www.bharatdarshan.co.nz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-08