جڑاول یا سرمائی پوشاک موسم سرما میں سردی اور سرد موسم سے بچنے کے لیے پہنی جانی والی پوشاک ہے۔[1] اس طرح کی پوشاکوں میں سرد ہوا اور کم درجہ حرارت سے حفاظت کے لیے متعدد تہیں ہوتی ہیں اور بیرونی تہ پانی سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔[2] موسم سرما کے پوشاک عموماً اوپر پہنے جانے والے کپڑے ہوتے ہیں جیسے انگرکھا، جاکٹ، سویٹر، ٹوپی، حجاب، دستانے اور مفلر وغیرہ مگر کچھ زیر جامے بھی ہیں جیسے طویل زیر جامے اور جراب۔[3] موسم سرما میں جنگ کے دوران میں فوجیوں کو کئی تہوں والے جڑاول مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ میدان جنگ میں انھیں زحمت نہ ہو۔[4] دوسری جنگ عظیم کے دوران میں امریکی فوج کو 4 جوڑی کرتے اور جراب دیے جاتے تھے۔ اسکی اور اسنوموبائل جیسے کھیلوں کے لیے مخصوص سرمائی پوشاک ہوتی ہیں۔ بعض مغربی ملکوں میں جڑاول بنانے کے لیے سمور کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔[5]

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Centre for International Experience | Student Life"۔ Cie.utoronto.ca۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017 
  2. "winter clothes | Definition, meaning & more"۔ Collins Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017 
  3. "Outerwear for Women – Shop Jacket, Coats & Vests 2017"۔ StyleWe۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017 
  4. "Here's how the US military's uniforms have changed over the past 250 years"۔ Business Insider۔ 2015-07-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017 
  5. "The Economic History of the Fur Trade: 1670 to 1870"۔ Eh.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2017