یہ سڑک کراچی کی مشہور چورنگی گرومندر سے شروع ہوکر تین ہٹی پل پر ختم ہوتی ہے۔ اس کو مارٹن روڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس سڑک پر دوطرفہ ٹریفک رواں رہتی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد اس سڑک کے دونوں اطراف میں سرکاری رہائشی کواٹرز تعمیر کیے گئے تھے جو مارٹن کواٹرز کے نا م سے مشہور ہیں۔ کسی دور میں سرکاری افسران کی بڑی تعداد یہاں رہائش پذیرتھی۔

اہم مقامات

ترمیم
  • عالم شاہ مزار

تین ہٹی کے نزدیک اس شاہراہ پر ایک مشہہور مزار ہے جس پر بروز جمرات زائرین کا جم غفیر دیکھا جا سکتا ہے۔

  • پھول مارکیٹ

تین ہٹی کے نزدیک اس شاہراہ پر کراچی کی سب سے بڑی پھولوں کی مارکیٹ ہے جہاں سے سارے شہر کو پھول پتیاں ہار وغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں۔

  • اسکاوٹ ہیڈ کواٹر

کراچی بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا مرکزی دفتر اسی سڑک پر واقع ہے۔

مساجد و امام بارگاہیں

ترمیم