جہیم بن صلت
جُہیم بن الصلت صحابی رسول اور کاتبین وحی میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کا سلسلہٴ نسب اس طرح ہے: جُہیم بن الصلت بن مخرمہ بن المطلب بن عبد مناف قرشی ۔ ابن الاثیر اور بن عبد البر نے لکھا ہے کہ آپ فتح خیبر کے سال مسلمان ہوئے اور ابن سعد کی روایت ہے کہ آپ فتحِ مکہ کے بعد مسلمان ہوئے [1] بلاذری نے لکھا ہے کہ جُہیم بن الصلت زمانہٴ جاہلیت سے لکھنا جانتے تھے، اسلام لانے کے بعد بھی آپ نے لکھا، سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر بھی لکھا ہے [2]اموالِ صدقہ کی تفصیلات لکھنے کی روایت بھی ملتی ہے [3] جُہیم کے دربارِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب ہونے کی صراحت ابن شبہ، یعقوبی، ابن مسکویہ، ابن سید الناس، ابن حجر، عراقی، انصاری نے بھی کی ہے [4]