جیجے 1214 ب
جیجے 1214 ب ایک بیرون شمسی سیارہ (extrasolar planet) ہے جو جیجے 1214 نامی ایک ستارے کے گرد گردش کرتا ہے۔اس سیارے کو عجیب و غریب اور خوفناک سیارے کے طور پر شہرت حاصل ہے۔یہ ایکسو پلینٹ دسمبر 2009 میں دریافت کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے سورج سے 48 نوری سال دوری پر Gliese 1214 نامی ستارے کے گرد مدار میں گردش کررہا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے حجم میں بڑا ہے اور مکمل طور پر پانی میں غرق ہے۔ یعنی اس سیارے پر سمندر ہی سمندر ہیں..لیکن پانی ہونے کے باوجود اس میں زندگی نہیں۔یہ سیارہ اپنے ستارے سے اتنی ہی دوری پر ہے جتنی دوری پر سورج سے عطارد ہے۔ اتنی قربت کی وجہ سے اس سیارے پر پانی کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن شدید فضائی دباؤ کی وجہ سے اس کے سمندر کھولتے نہیں.. یہ ایک پانی سے بھرا جہنمی سیارہ ہے..
ویکی ذخائر پر جیجے 1214 ب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |