جیسیکا ہینوک
جیسیکا ہینوک سرے، انگلینڈ میں پیدا ہوئیں، آپ ایک انگلش اداکارہ ہیں۔ یہ مشرقی ایشیائی پس منظر رکھنے والی پہلی اداکارہ ہے جنھوں نے برطانوی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا ، بچوں کے شو کا نام Spirit Warriorsہے ۔ اس کے علاوہ یہ مشہور زمانہ HBO کی ڈراما سیریز گیم آف تھرونز میں نائمیریا سینڈکا رول ادا کرچکی ہیں، اسٹار وارز دی فورس اویکنز (Star Wars: The Force Awakens) میں بھی انھوں نے کام کیا ہے اور نیٹ فلکس ڈراما سیریل آئرن فسٹ (Iron Fist) اور ڈیفینڈرز (The Defenders) میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔ابتدائی زندگیجیسیکا کی والدہ سنگاپوری چینی ہیں اور ان کے والد زیمبیائی انگریز ہیں، ناول نگار ہیں اور فائٹ بیک سیریزکے متعدد ناول شائع بھی ہو چکے ہیں۔
جیسیکا ہینوک | |
---|---|
جیسیکا ہینوک
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | Surrey, England |
30 اگست 1992
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | اداکاری [1] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جیسیکا کی ابتدائی تربیت ریڈروفس تھیٹر اسکول اور نیشنل یوتھ تھیٹر میں ہوئی۔ ریڈروفس تھیٹر اسکول میں کیٹ ونسلیٹ اور ڈینی ہارمر بھی زیر تربیت رہ چکے ہیں۔پیشہ ورانہ زندگیسال 2009 میں یہ اعلان ہوا کہ بی بی سی کے ایک ڈرامہیک ڈراما سیریز Spirit Warriors میں مرکزی کردار جیسیکا ادا کریں گی، وہ پہلی مشرقی ایشیائی پس منظر رکھنے والی اداکارہ بن گئیں جنھوں نے کسی برطانوی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس ٹی وی شو کے لیے مارشل آرٹس کی ایک قسم ووشو میں تربیت حاصل کرنا پڑی، اس ٹی وی شو نے متعدد ایوارڈ جیتے جن میں براڈکاسٹ ایورڈ 2011 بھی شامل ہے۔ سال 2013 کے اوائل میں جیسیکا نے Running on the Cracks سے پروفیشنل تھیٹر کی دنیا میں قدم رکھا جو جولیا ڈونلڈسن کی ایک کتاب پر مبنی تھا۔ دا ٹائمز کے ایلن ریڈکلف نے کارکردگی کو بہترین اور کم بیان کی گئی لکھا۔
2015 میں جیسیکا نے مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے پانچویں سیزن میں کردار ادا کیا جو ساتویں سیزن تک جاری رہا۔ اسٹار وارز دی فورس اویکنز (Star Wars: The Force Awakens) میں ایکس ونگ پائلٹ جیس پاوا کا کردار ادا کیا، سکرین پر کردار کا وقت کم ہونے کے باوجود پرستاروں میں بہت مقبول ہوا۔ 2017 میں جیسیکا ڈراما سیریز Fortitude کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوئیں، اس کے علاوہ نیٹ فلکس کی ٹی وی سیریز آئرن فسٹ میں کولین ونگ کا کردار ادا کیا۔ گوآئرن فسٹ کی عمومی ریٹنگ منفی رہی مگر جیسیکا کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اسی بنا پر ڈیفنڈر سیریز میں ان کے کردار کو جگہ مل سکی۔ 2017 کے اواخر میں جیسیکا ورائٹی رسالے کے بہترین ابھرتے ہوئے ستارے کی فہرست میں شامل رہیں۔ جیسیکا ہینوک اب فاکس اسٹوڈیو کی فلم انڈر واٹر میں جلوہ گر ہوں گی۔
فلم
ترمیمسال | عنوان | کردار | نوٹس |
---|---|---|---|
2014 | Balsa Wood | Scotty | مختصر فلم |
2015 | Dragonfly | Paula Reid | فلم |
2015 | اسٹار وارز: دی فورس آواکنس | Jessika Pava [2][3] | فلم |
2016 | The Heart of the Forest | Akira | مختصر فلم |
2016 | The Headhunter | Aiko Koo | مختصر فلم |
2017 | Rice on White | Elena | فلم |
2017 | Newness | Joanne | فلم |
2018 | Yo! My Saint | Muse | مختصر فلم |
2018 | Baliko | Mara | مختصر فلم |
2019 | Underwater | Emily | فلم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0282390 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مارچ 2023
- ↑ Jamie Lovett (November 26, 2014)۔ "Star Wars: The Force Awakens Adds Jessica Henwick To Cast"۔ Comicbook.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018
- ↑ "It's the Resistance!"۔ StarWars.com۔ 2016-05-02۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2016