جینے Djenné ( بمبارا: ߖߍ߬ߣߍ߫ Jenne) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، وسطی مالی کے اندرونی نائجر ڈیلٹا علاقے میں ایک سونگھائی قصبہ اور شہری کمیون ہے۔ یہ قصبہ جینے سرکل کا انتظامی مرکز ہے، جو موپٹی ریجن کے آٹھ ذیلی ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ اس کمیون میں آس پاس کے دس گاؤں شامل ہیں اور سنہ 2009ء میں اس کی آبادی 32,944 تھی۔


Commune and town
جینے
جینے کی گارے سے بنی ہوئی عظیم مسجد اور ساتھ میں بازار
متناسقات: 13°54′20″N 4°33′18″W / 13.90556°N 4.55500°W / 13.90556; -4.55500
ملک مالی
Regionموپتی علاقہ
Cercleجینے سرکل
رقبہ[1][2]
 • کل302 کلومیٹر2 (117 میل مربع)
بلندی278 میل (912 فٹ)
آبادی (2009)[3]
 • کل32,944
 • کثافت110/کلومیٹر2 (280/میل مربع)

جینے کی تاریخ کا ٹمبکٹو کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ 15 ویں اور 17 ویں صدی کے درمیان نمک، سونا اور ٹمبکٹو کے اندر غلام جیسی اشیا کی ٹرانس سہارا تجارت کا زیادہ تر حصہ جینے سے گزرتا تھا۔ دونوں شہر اسلامی علوم کے مراکز بن گئے تھے۔ جینے کی خوش حالی کا انحصار تجارت پر تھا اور جب پرتگالیوں نےافریقی ساحل پر تجارتی چوکیاں قائم کیں تو ٹرانس سہارا تجارت کی اہمیت کم ہو گئی اور نتیجے کے طور پر جینے کی اہمیت بھی کم ہو گئی۔

یہ قصبہ اپنے مخصوص ایڈوب فن تعمیر کے لیے مشہور ہے، خاص طور پر گارے سے بنی ہوئی عظیم جینے مسجد جو سنہ 1907ء میں ایک قدیم مسجد کے مقام پر تعمیر کی گئی تھی۔ قصبے کے جنوب میں جینے۔جینو Djenné-Djenno ہے، جو سب صحارا افریقہ کے قدیم ترین قصبوں میں سے ایک تھا۔ جینے کے ساتھ جینے۔جینو کو سنہ 1988ء میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Plan de Securite Alimentaire Commune Urbaine de Djenné 2006–2010 (PDF) (بزبان فرانسیسی)، Commissariat à la Sécurité Alimentaire, République du Mali, USAID-Mali، 2006، 02 جون 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ  .
  2. The boundary of the commune encloses an area of 276 km2 according to the GIS data available from Common and Fundamental Operational Datasets Registry: Mali، United Nations Office for the Coordination of Humanitarian Affairs، 06 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ  . commune_mali.zip (Originally from the Direction Nationale des Collectivités Territoriales, République du Mali).
  3. Resultats Provisoires RGPH 2009 (Région de Mopti) (PDF) (بزبان فرانسیسی)، République de Mali: Institut National de la Statistique، 27 جولا‎ئی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ