جیوپیٹر (رومی دیومالا)
(جیوپیٹر(رومی دیومالا) سے رجوع مکرر)
جیوپیٹر ((لاطینی: Iuppiter) [ˈjʊppɪtɛr], gen. Iovis [ˈjɔwɪs])قدیم رومی مذہب اور دیومالائی داستانوں کا خدا تھا اور اس کی خدائی میں آسمان ،گرج شامل تھے نیز وہ خداوندان جہاں کا بادشاہ تھا۔سلطنت روم میں سرکاری طور پر جیوپیٹر کی بت کو سب سے زیادہ اہمیت و مقام حاصل تھا پھر مسیحیت کے ظہور نے اس کاچراغ گل کیا۔رومی داستانوں کے مطابق وہ روم کے بادشاہ نیوما پومفیولس سے ہمکلام ہوکرتا تھا اور یہ باشاہ جیوپیٹر کی ہدایات کے مطابق رومی مذہب کے عقائد کو لکھتا تھا جیسے قربانی کے اصول وغیرہ۔
جیوپیٹر | |
---|---|
خداوں کا بادشاہ;God of sky اورlightning | |
Member of the Archaic and Capitoline Triads | |
دیگر نام | جو |
ذاتی معلومات | |
والدین | Saturn |
بہن بھائی | Roman tradition: Juno Greco-Roman: Pluto and Neptune |
یونانی مساوی | زیوس |
ہندو مت مساوی | Dyaus Pita |
خیال ہے کہ جیوپیٹر بطور خدائے فلک کے طور پر ابھرا اور ان کے وجود کی نشانی آسمانی بجلی ہے اور ان کا بنیادی مقدس جانور باز ہے جو تمام پرندوں میں خاص مقام رکھتا ہے اسی لیے باز کا نشان رومی افواج کا ایک اہم نشان قرار پایا۔جبکہ ان کا مقدس شجر برگد کا درخت ہے۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر جیوپیٹر (رومی دیومالا) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |