حاجی بلاک

ملتان کا ایک مشہور محلہ

حاجی بلاک، مظفرآباد ، ملتان کا ایک محلہ ہے جو کالونی ٹیکسٹائل ملز کی وجہ سے وجود میں آیا۔ پہلے یہ ایک زرعی علاقہ تھا اور آموں کے باغات پر مشتمل تھا۔ آہستہ آہستہ یہ آباد ہوتا گیا اور اب ایک طرف کالونی ملز اور دوسری طرف انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا فیز 2 کی وجہ بہت اہمیت حاصل کر چکا ہے۔

محل وقوع ترمیم

اس محلہ کے مشرق میں مہدی پور، مغرب میں کالونی ٹیکسٹائل ملز، شمال میں شیر شاہ روڈ اور جنوب میں انڈسٹریل اسٹیٹ فیز:2 موجود ہے۔

اس محلہ میں آنے کے لیے ملتان میں کسی بھی جگہ سے پہلے شیرشاہ روڈ جو عزیز ہوٹل سے شیر شاہ بائی پاس تک جاتا ہے۔ اس روڈ پر القریش اور مل پھاٹک کے درمیان میں ساتواں میل سٹاپ ہے ۔ سٹاپ سے ریلوے لائن کی طرف اندر ایک چھوٹی سے سڑک منورآباد سے ہوتی ہوئی حاجی بلاک تک جاتی ہے۔ حاجی بلاک میں ایک گرلز پرائمری اسکول اور ایک بوائز پرائمری اسکول موجود ہے۔ اس محلہ کی اہم ترین جگہ حاجی بلاک چوک ہے۔اس میں دو قبرستان موجود ہیں ایک قدیمی قبرستان جو جامع مسجد رحمانیہ سے ساتھ ہے۔اور دوسرا ٹینکی کے ساتھ موجود ہے۔