حاجی گام ۔_( Haji Gham )پاکستان میں گلگت بلتستان کے سکردو شہر کا ایک معروف ٹاون ہے جو سکردو شہر کا انتخابی حلقہ 1 اور ضلع سکردہ کااہم حصہ ہے حاجی گام مغرب میں سدپارہ جھیل، مشرق میں عباس ٹاؤن/ڈویژن، شمال میں کھرگونگ اور جنوب میں ہرگیسہ واقع ہیں

حاجی گام سکردو
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر

اس ٹاون کی آبادی کا زیادہ تر حصہ  {{Shina شینا زبان بولتا ہے لیکن وہ مقامی زبان بلتی اردو اور انگلش بھی بڑی آسانی کے ساتھ بولتے سمجھتے اور لکھ سکتے ہیں۔ شینا زبان قدیم داردی زبان(Dardic languages) کی ایک شاخ ہے جو اندو آریائی قوم سے تعلق رکھتی ہے

 بنیادی طور پر اس ٹاون میں آباد زیادہ تر افراد کا تعلق https://en.wikipedia.org/wiki/Astore_ValleyAstore استور چلم سے ہے جہاں سے انھوں عرصہ قبل ہجرت کی تھی۔

 حاجی گام سکردو کے انتہائی اہم علاقے میں شمار ہوتا کہ جہاں سے گذرتے ہوئے آپ [1]سدپارہ ڈیم (Satpara Lake، )بدھااور دنیا کے دوسرے بڑے اونچے میدان  دیوسائی جا سکتے ہیں 

حاجی گام ایجوکیشن کے حوالے سے بھی انتہائی اہم جگہ شمار ہوتی ہے کہ جہاں بہت سے اہم اسکول اور کالجز موجود ہیں جن میں آرمی پپلک اسکول ،ماڈل پپلک اسکول اینڈ کالج جناح پپلک اسکول کیرئر گائیڈنس پپلک اسکول گورنمنٹ حاجی گام اسکول موجود ہیں 

حاجی گام کی تقریباً 400کی آبادی نسبتا منظم انداز سے کھلی گلیوں کے ساتھ آباد ہے آبادی میں شرح خواندگی کا تناسب انتہائی بلند ہے اور تعلیم کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے،حاجی گام کیونکہ سکردو ضلعے کے انتخابی حلقہ نمبر1 میں شمار ہوتا ہے اس لیے انتخابی سیاسی عمل میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔گلگت بلتستان کا پہلا ویزر اعلیٰ اسی حلقے سے تعلق رکھتا تھا

حاجی گام میں اپنی مدد آپ تحت https://en.linkfang.org/wiki/Haji_Ghamکیمیونٹی[مردہ ربط] سنٹراور دو مساجد بھی موجود ہیں جبکہ صفائی اور حفظان صحت کے فروغ کی خاطر سالانہ دو مرتبہ اجتماعی طور پر صفائی مہم شروع کی جاتی ہے جس میں ٹاون کے لوگ رضاکارانہ شامل ہوجاتے ہیں 

اس ٹاون میں پروفیشنلز کی بھی ایک بڑے تعداد موجود ہے جن میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز اینجینرز وکلا،ٹیچرز اوردینی اسکالرز شامل ہیں۔  حاجی گام میں رہنے والے سال میں دو مرتبہ اپنے علاقے میں ایک روزہ صفائی مہم انجام دیتے ہیں جس میں خواتین اپنے اہنے گھروں اور احاطوں کی صفائی کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات گلیوں کوچوں اور مین سڑکوں و پانی کی نالیوں کی صفائی انجام دیتے ہیں۔

حاجی گام کی اہم ترین شخصیات میں مرحوم ٹھیکدار حاجی محمد اکبر خان ۔ مرحوم ریٹارئرڈ صوبیدار دلاور خان ۔ مرحوم شیخ علی محمد شامل ہیں

جبکہ سابق واپڈا واٹر سپلائی کے جی ایم مرحوم غلام عباس کا تعلق بھی اسی کیمونٹی سے تھا ، ان کے علاوہ اس وقت ڈی ایچ کیوں ہسپتال بلتستان کی مختلف برانچز میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹر، اسی طرح سکردو شہر میں وکیل انجینئرز اور بیورکریٹس ،یونیورسٹی اور کالج پروفیسز کی ایک بڑی تعداد کا تعلق بھی حاجی گام کیمونٹی سے ہے

حوالہ جات

ترمیم