حازم بن حرملہ
حازم بنِ حرملہ غِفاری صحابی رسول اصحاب صفہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔
علامہ ابونعیم اصبہانی کہتے ہیں کہ میرے شیخ الشیخ حسن بن سفیان نے حازم بن حرملۃ کو اصحابِ صفہ میں شمار کیاہے ۔
[1] نام حازم، والدکانام حرملہ، قبیلہ غفار سے تعلق رکھتے ہیں ۔
حازم کے شاگرد صرف ایک ان کے آزاد کردہ غلام ابوزینب ملتے ہیں ۔ اور پورے ذخیرۂ احادیث میں ان سے روایت کردہ صرف ایک حدیث شریف ملتی ہے ۔ جسے امام ابن ماجہ اور طبرانی وغیرہ نے نقل کیاہے ۔ وہ حدیث شریف یہ ہے ۔
حازم کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گذراتوآپ نے مجھے آواز دی میں رک گیا، آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: یاحازم: أکثر من قول لاحول ولاقوۃ إلا باللہ العلي العظیم، فإنہا کنز من کنوز الجنۃ‘‘ اے حازم! لاحول ولاقوۃ الاباللہ العلی العظیم کا کثرت سے ورد کیا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔ [2]۔
حازم بن حرملہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |