ان کا تعلق موضع طورو ، ضلع مردان سے تھا، بعمر 7 برس قرآن مجید حفظ کیا بریلی، امروہہ اور دہلی کے مدارس میں تعلیم مکمل کی جامعہ پنجاب سے مولوی فاضل، منشی فاضل، ادیب فاضل اور بی اے کیا، امرتسر کالج میں تدریس کی، ایم اے بھی کر کے خیبرپختونخوا میں افسر اطلاعات لگے مردان میں کالج بنا تو وہاں تدریس کرنے لگے، بعد ازاں جامعہ پشاور میں شعبۂ عربی کے سربراہ رہے، پشتو میں قرآن پاک کی تفسیر " کشاف القران" 1959ء میں شائع ہوئی، 20 مئی 1965ء کو ایک فضائی حادثے میں بمقام قاہرہ وفات پاگئے وہیں دفن ہوئے،[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا صفحہ نمبر 187

حوالہ جات