حافظ گل بہادر گروپ
شمالی وزیرستان کا سب سے طاقتور گروپ خیال کیا جاتا ہے۔ شروع میں یہ گروپ حکومت پاکستان کا حامی سمجھا جاتا تھا اور پاکستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کا سخت مخالف تھا لیکن پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں کی جانے والی کارروائی نے اس گروپ کو بھی پاکستان مخالف گروہ کے زمرہ میں دھکیل دیا۔ اس گروپ نے دو سال قبل حکومت پاکستان سے ہونے والے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ تاہم آپریشن راہ نجات میں اس گروپ نے خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔