حامد خان (پیدائش: 3 اکتوبر 1998ء) ہانگ کانگ کے بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1] وہ ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز اور دائیں بازو کا میڈیم باؤلر ہے۔ وہ اس وقت ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم اور ہانگ کانگ پریمیر لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ [2] دسمبر 2018ء میں اسے 2018ء کے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے ہانگ کانگ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] فروری 2021ء میں انھیں ملائیشیا کے خلاف 2020ء انٹرپورٹ ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سیریز میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [4] اس نے 20 فروری 2020ء کو ملائیشیا کے خلاف ہانگ کانگ کے لیے اپنا ٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [5] انھوں نے قومی ٹیم میں انٹری سے قبل ہانگ کانگ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کی۔ [6]

حامد خان
ذاتی معلومات
پیدائش (1998-10-03) 3 اکتوبر 1998 (عمر 26 برس)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 34)20 فروری 2020  بمقابلہ  ملائیشیا
آخری ٹی2024 فروری 2020  بمقابلہ  ملائیشیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018- تاحالپاکستان ایسوسی ایشن ہانگ کانگ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 3
رنز بنائے 15
بیٹنگ اوسط 5.00
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 10
کیچ/سٹمپ 1/–
ماخذ: ESPN Cricinfo

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Hamed Khan Profile"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2021 
  2. "Hong Kong Players by Caps | Cricket Players | ESPNcricinfo.com"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2021 
  3. "Aizaz Khan to replace injured Anshuman Rath as captain for Emerging Nations Cup!"۔ Hong Kong Cricket۔ 04 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2021 
  4. "Hong Kong vs Malaysia T20i Interport Series 2020"۔ Cricket Hongkong 
  5. "Full Scorecard of Malaysia vs Hong Kong 1st T20I 2019/20 - Score Report | ESPNcricinfo.com"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2021 
  6. "Hong Kong Under-19s Squad"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2021