حب عنبر مومیائی طب یونانی کا ایک مشہور و معروف نسخہ ہے  چونکہ اس نسخہ میں عنبر اور مومیائی جزو اعظم کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے اس کو حب عنبر مومیائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔اعصاب کو تقویت فراہم کرتی ہے اور قوت مردانہ کی کمزوری کے لیے زود اثر تصور کی جاتی ہے۔ہمبستری کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہے اور مردانہ اعصاب میں چستی پیدا کرتی ہے۔

حب عنبر مومیائی کے فوائد

قوت باہ کی مخصوص اور مجرب دوا ہے اعضائے رئیسہ کو طاقت فراہم کرتی ہیں.حب عنبر مومیائی[مردہ ربط] افعال میں مقوی باہ و محرک ہیں انتشار کی کمی کو دور کرتی ہیں مسلسل یابچپن کی غلط کاریوں سے اگر قوت باہ میں ضعف آگیا ہو تو اس کا ازالہ کرتی ہیں۔جماع کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہے اور جسمانی و اعصابی دردوں کو دور کرتی ہیں۔عضو خاص کی سستی کو رفع کرکے اس میں مضبوطی لاتی ہیں۔یعنی قوت باہ کی شکایات کو دور کرنے کے لیے بہت نافع ہے اور زائل ہوئی قوت کو بحال کرنے میں اعلٰی درجے کی دوا ہے۔

جنسی خواہش کی کمی میں فوائد

حب عنبر مومیائی جنسی خواہش کی کمی کو دور کرتی ہے اور جنسی رغبت پیدا کرتی ہے۔اس میں شامل اجزاء مصطگی رومی ، ثعلب مصری، جائفل و جلوتری، لونگ جنسی قوتوں کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے انتشار کی کمی دور ہوتی ہے اور مردانہ اعضائے تناسلیہ میں خون کی مقدار باہم پہنچتی ہے جس کے باعث جنسی خواہش کی کمی دور ہونے میں مدد ملتی ہے۔

مقوی اعضائے رئیسہ خصوصیات

حب عنبر مومیائی ایسے اجزاء پر مشتمل مرکب ہے جو مقوی اعضائے رئیسہ خصوصیات بھی رکھتے ہیں اس کے اجزاء میں شامل مشک، عنبر، درونج عقربی، زنجبیل اور عود صلیب اعضائے رئیسہ کو قوت فراہم کرتے ہیں جس بنا پر قوت مدافعت میں بہترین اضافہ ہوتاہے اور اعضائے رئیسہ کو تقویت ملتی ہے۔

مقوی اعصاب خصوصیات

حب عنبر مومیائی میں شامل مقوی اعصاب اجزاء جیسے زنجبیل، مومیائی اور جدوارخطائی اپنے اندر مقوی اعصاب خصوصیات رکھتے ہیں جس سے اعصابی کمزوری کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے اور اعصابی کمزوری کے باعث درپیش آنے والی نقاہت اور جسمانی دردوں کی صورت میں سکون حاصل ہوتاہے۔اس میں شامل مروارید جو کیلشیم کا خزانہ ہے نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتاہے بلکہ جسم کے لیے ضروری دوسری معدنیات کی کمی کو بھی پورا کرتاہے۔

مشت زنی اور ہم جنس پرستی سے پیدا ہونے والی کمزوری کی صورت میں خصوصیات

طب کے اس مشہور و معروف مرکب حب عنبر مومیائی میں شامل اجزاء کشتہ قلعی، شقاقل مصری،بہمن سرخ و بہمن سفید قوت مردانگی کی حفاظت کرتے ہیں جنسی کمزوری بوجہ مشت زنی اور مردانہ ہم جنس پرستی کی صورت میں پیدا ہونے والے دیگر امراض ذکاوت حس اور جریان منی و مذی میں یہ طبی اجزاء مفید ثابت ہوتے ہیں قوت مردانہ کو بحال رکھتے ہیں۔