حرارتی پھیلاؤ
حرارتی پھیلاؤ (Thermal Expansion)، درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے مادہ کے حجم میں تبدیلی کے رجحان کو کہتے ہیں۔ مادہ درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے اپنے حجم کو تبدیل کرنے کا میلان رکھتا ہے۔ جب مادہ کو گرم کیا جاتا ہے تو اُس کے جوہر یا سالمات زیادہ تیزی سے حرکت کرنے لگتے ہیں، ایسا کرنے سے اُن کا درمیانی فاصلہ بڑھ جاتا ہے جس سے مادہ کے حجم میں اِضافہ ہوتا ہے۔
ویکی ذخائر پر حرارتی پھیلاؤ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |