حربی فنون یا رزمی فنون جسے مارشل آرٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، کسی بھی قسم کی لڑائی یا مقابلے کی ایک شکل ہے جس کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہو۔ کئی قسم کے رزمی فنون مختلف ممالک کی طرف سے آ رہے ہیں۔ اس کی ممارست (مشق) کئی وجوہات کی بنا پر کی جا سکتی ہے مثلاً مقابلہ، دفاع، کھیل، تندرستی، آرام اور استغراق وغیرہ۔ ایک رزمی فن مقابلہ کی ایک طرز ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اسے اپنا دفاع کرنے کے لیے سیکھتے ہیں۔ عام استعمال یہ لفظ تمام دنیا میں لڑائی یا مقابلہ کے نظامات پر لاگو ہوتا ہے۔