حزب الشیطان
حزب الشیطان (شیطان کا گروہ) قرآن میں ان لوگوں کے لیے آیا ہے جوشیطان کی پیروی کرتے ہیں اور آخرت میں نقصان اٹھائیں گے
- کردار کے حوالے سے دنیا میں بنیادی طور پر دو قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ ایک اللہ اور اس کے رسول کے نافرمانوں کی جماعت اور دوسری اللہ اور اس کے رسول کے تابعداروں کی جماعت ہے۔ نافرمانوں کو حزب الشیطان کہا گیا ہے اور تابعدار لوگوں کو حزب اللہ قرار دیا گیا ہے
- قاموس میں ہے حزب کا معنی ہے وظیفہ ‘ گروہ ‘ ہتھیار ‘ جتھہ اور کسی شخص کے وہ ساتھی جو اس کے خیال پر ہوں۔ بیضاوی نے لکھا ہے کہ جو لوگ کسی نازل شدہ مصیبت (کو دور کرنے) کے لیے جمع ہوجائیں ان کو حزب کہا جاتا ہے[1]
- قرآن میں اس کا ذکر اس آیت میں آیا ہے
- اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ أُوْلَئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ
اس کا کسی نے شعر میں ترجمہ کیا
وکان فتی من جند ابلیس فارتقی | بہ الحال حتی صار ابلیس من جندہ |
- یہ شخص ابلیس کے لشکر میں سے تھا۔ اب ترقی پا کر حال یہ ہوا کہ ابلیس اس کے لشکر کا ہو گیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تفسیر مظہری قاضی ثناء اللہ پانی پتی