حسینی گلیشیر
حسینی گلیشرموضع حسینی ( قدیم نام : غسنی ؛ سیسونی جسے بعض وقائع نگاروں نے غلطی سے سوسینی بھی لکھا ہے) کے جنوب مغرب اور دریائے ہنزہ کے بائیں جانب واقع ہے[1]۔ سطح سمندر سے لگ بھگ 9000 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے ۔ یہ موضع ضلع ہنزہ ( گلگت-بلتستان) کے ذیلی علاقہ ( سب ڈیویذن ) گوجال کا رقبہ کے لحاظ سے پانچواں اور ابادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا گائوں ہے، جس کی موجودہ آبادی لگ بھگ 900 نفوس پر مشتمل ہے ۔ گوجال علاقہ میں یہ موضع چند قدیم گاؤں میں شمار ہو تا ہے۔ غسنو اس موضع کے اولین باسی سمجھے جاتے ہیں۔ ترہ خان حکمرانوں( گلگت) کے دور میں یہ علاقہ بدر کر دیے گئیے۔ بعد ازآں وخاں (بدخشان ) کے گاؤں پتوخ سے ایک مسافر یا سبز علی نامی شخص ، ہجرت کر کے حسینی میں آکر آباد ہوا جو 1640 ع کا زمانہ لگتا ہے۔ اب تک ان کی اولاد اپنی چودہ پشت سے گذر رہے ہیں۔اب تک اس علاقے کی تمام مورخوں نے اس کا اعترف نہیں کیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ admin (15 جولائی 2023). "ہنزہ دنیا میں پاکستان کی خوبصورتی ہے جانیے". Daily Paigham Tv (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2024-06-14. Retrieved 2024-01-22.