حسین اصغر

تاج العارفین سید حسین اصغر

محدث مدینہ حضرت سید حسین اصغر بن امام علی سجاد زین العابدین علیہ السلام بن امام حسین علیہ السلام بن امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کے ابتدائی حالات زندگی

حسین اصغر
معلومات شخصیت

امام زادہ حسین اصغر بن امام سجاد علیہ السلام

محدث مدینہ امام زادہ حسین اصغر بن امام علی سجادزین العابدین بن امام حسین علیہ السلام مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور آپ امام علی سجادزین العابدین علیہ السلام کے سب سے چھوٹے فرزند تھے1۔ آپ کی ولادت 10 ربیع اول 77ھ مطابق 2 جون 696ء بروز جمعہ کو ہوئی اور آپ اپنے والد امام علی سجاد زین العابدین علیہ السلام کی تربیت میں رہے 2۔ ان کے انتقال کے بعد آپ اپنے بڑے بھائی امام محمد باقر علیہ السلام کی تربیت میں رہے اور جوان ہوئے3۔ آپ امام جعفر صادق علیہ السلام کے ہم عمر تھے۔آپ نے تقوی اور شریعت کی پاسداری کی۔آپ علم حدیث میں انتہائ احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ 4آپ سے اہل سنت، اہل تشیع جعفری اثناء عشری، زیدی مکاتب فکر کی حدیث کی کتب میں روایات موجود ہیں۔اور آپ سب کے نزدیک ثقہ راوی ہین۔5 اور آپ پر محدثین کا اعتماد ہے۔آپ سے اور آپ کی اولاد سے منقول روایات کا مجموعہ اردو میں مسند امام محدث حسین اصغر تالیف قمر عباس کے نام سے طبع ہو چکا ہے۔6 آپ سے روایت شدہ احادیث میں سب سے مشہور حدیث اوقات نماز پر حدیث جبرائیل علیہ السلام ہے جو مستدرک حاکم میں مذکور ہے 7

وفات

حضرت سید حسین اصغر بن امام الساجدین سید زین العابدین بن امام الشہدہ حسین علیہم الصلوۃ والسلام اجمعین کا انتقال 29 رمضان 157ھ مطابق 29 اگست 774ء بروز پیر کو مدینے منورہ میں ہوا اور جنت البقیع میں قبہ بنی ہاشم و اھل بیت میں مدفون ہیں۔8

دوسری روایت کے مطابق آپ ہجرت فرما کر نیشا پور کے قریب کوہ اردلان میں عباسی افواہج کے ہاتھون شھید ہوئے اور وہی آپ کا مزار ہے جس کی زیارت کی جاتی ہے اور محققین کا خیال ہے کہ وہاں آپ کے پوتے کو عباسی افواہج نے کوہ اردلان سے گرا کر شھید کیا تھا9

خاندان

آپ والدہ ام فردہ بنت سید عبد اللہ بن سید حسن المثنی بن امام الصلح سیدنا حسن کے بطن سے پیدا ہوئے اور دوسری روایت میں آپ کی والدہ ام ولد تھیں۔10
اور آپ کے فرزندوں میں

1سید علی بن حسین اصغر 2سید عبد اللہ بن حسین اصغر 3سید عبیداللہ الاعرج بن حسین اصغر 4سید محمد بن حسین اصغر 5سید حسن بن حسین اصغر 6سید ابراہیم بن حسین اصغر 7سید سلیمان بن حسین اصغر کے نام موجود ہیں۔ بعض ماہرین انساب کے مطابق زید بن حسین اصغر اور یحیی بن حسین اصغر بھی آپ کے فرزند تھے۔ آپ کی دختران میں 1امیمہ بنت حسین اصغر 2 امینہ بنت حسین اصغر 3 آمنہ کبری بنت حسین اصغر 4 آمنہ صغری بنت حسین اصغر 5 زینب کبری بنت حسین اصغر 6 زینب وسطی بنت حسین اصغر 7 زینب صغری بنت حسین اصغر

المروزی کے مطابق انیس قبیلوں کا تعلق سید حسین اصغر سے ہے جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں
1الحقیبیون

2بنو نتلین۔ 3بنوحمصہ 4 بنو مضیرہ 5 بنو الکرش۔ 6 بنو الحجہ 7 بنو نودولت۔ 8 بنو طاہر 9 بنو الشریح 10 بنو الجوانیون۔ 11 بنو الشفف۔ 12بنو ازرق سنوبیہ۔ 13 بنو المصھرج 14 بنو العقیقیہ۔ 15 بنو المنقذیہ۔ 16۔بنو السلیقیہ۔الحسینی 17 بنو المرعشیہ 18 سلیمانیون 19 بنی اعرج۔11

حضرت سید حسین اصغر علیہ السلام کی اولادیں جزیرہ عرب۔عراق۔شام مصر ایران میں مقیم ہوئیں اور آپ کے خاندان میں علوم اسلامیہ سمیت دیگر فضایل موجود رہے ہیں مدینے کے گورنرز

عراق میں نقابت اور رے کی بادشاہی ان میں رہی ہے اور محدثین کے ساتھ ساتھ عربی ادب میں بھی ان کے علمی کارنامے موجود ہیں۔ ۔12 برصغیر پاک و ہند میں آپ کے نسب سے منسوب حضرت سید امیر کبیر علی ہمدانی رحمت اللہ علیہ۔ حضرت سید احمد توختہ رحمت اللہ علیہ۔حضرت مولنا سید حسین احمد مدنی رحمت اللہ علیہ۔حضرت شاہ محمد فیروز قادری رحمت اللہ علیہ ہیں۔13 حضرت سید شاہ محمد فیروز قادری رحمت اللہ علیہ نویں صدی ہجری کے بزرگ اور امیر الھند سیدنا محمد قادری امجھری رحمت اللہ علیہ کے خلیفہ ہیں۔ آپ کے سلسلے نسب سے اڑیسہ میں سید نسیم اختر قادری بڑے سرکار اور سید وسیم اختر قادری چھوٹے سرکار ہیں۔ جن کے لاکھوں مرید ہیں اور اسی سلسلے سے مشہور محقق بلوچستان سید کامل قادری مرحوم کا تعلق تھا۔14

حسین اصغر رحمت اللہ علیہ کے علمی آثار سید حسین اصغر رحمت اللہ علیہ کا مرتب کردہ احادیث کا مجموعہ محدثین نے روایت کیا ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زیادہ احادیث موجود ہیں۔15 یہ مجموعہ احادیث دیگر احادیث سمیت مسند حسین اصغر میں قمر عباس اعرجی نے ترجمہ کر کے شایع کیا ہے 16 آپ کی روایت شدہ احادیث آپ سے سنی محدثین نے مسلسل احادیث بیان کی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر احادیث پر مشتمل ہیں۔17 آپ کے خاندان میں ہر نسل میں احادیث کے راوی موجود رہے ہیں جو اپنے اباء سلسلے سے روایات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر محدثین سے بھی روایت کرتے تھے۔18

حوالہ جات

1شوستری، نوراللہ، قاضی شرح احقاق الحق زیر تعلیق مرعشی جلد ایک صفحہ 107 2 عباس، قمر مسند حسین اصغر صفحہ23 3ایضا صفحہ 24 4ایضا صفحہ 25 5ایضا صفحہ 27 6ایضا صفحہ 28 7ایضا صفحہ 29 8 ایضا صفحہ 32 9 ایضا صفحہ 60 10ایضا صفحہ 62 11عباس، قمر مسند امام حسین اصغر صفحہ 64،65 12ایضا 13 ایضا 14 ایضا 15 ایضا 16 ایضا 17ایضا 18ایضا