حصین (hippocampus)، دماغ کے جانبی بطین (lateral ventricle) کے زیریں قرن (anterior horn) کے فرش پر موجود، خاکستر مادے کی بنی ہوئی ایک خمدار ساخت کو کہا جاتا ہے جو limbic system کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ تشریحء دماغ کے اعتبار سے یہ دماغ مقدم (forebrain) کا حصہ ہے اور صدغی فص (temporal lobe) میں پایا جاتا ہے۔ قلیل مدتی یاداشت اس کے افعال میں شامل ہے۔

دماغ: حصین
حصین ؛ دماغ کے میانی صدغی فص میں پایا جاتا ہے۔ مندرجہ بالہ خاکے میں دماغ کی نچلی سطح دکھائی گئی ہے جس میں خاکے کے اوپری جانب فص مقدم اور زیریں جانب فص قذالی ہیں
The location of one of the hippocampi is indicated by the crosshairs
NeuroNames hier-164
MeSH Hippocampus
Dorlands/Elsevier h_12/12422843

وجہ تسمیہ

ترمیم

حصین کے لیے انگریزی hippocampus کا لفظ اصل میں یونانی سے اخذ کیا گیا ہے نا کہ یہ انگریزی کا اپنا لفظ ہے۔ اس کا مطلب ایک بحری حیوان کا ہوتا ہے جسے --- بحری گھوڑا --- کہتے ہیں اور جس کی انگریزی seahorse آتی ہے اور دماغ کی اس ساخت کے لیے یہ لفظ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس حصے کی خمدار ساخت، بحری گھوڑے کی خمدار ساخت سے ملتی جلتی سی معلوم ہوتی ہے۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ یہاں عام انگریزی لفظ seahorse کو چھوڑ کر یونانی سے ماخوذ hippocampus استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں اس کی وجہ تسمیہ بھی اس کی شکل کی مماثلت ہی ہے ؛ حصین کا لفظ حصان سے ماخوذ ہے جس کے معنی بحری گھوڑے کے ہوتے ہیں، حصان میں ح پر زیر ادا کیا جاتا ہے جبکہ حصین میں بناتے وقت اسے پیش سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حصان کا لفظ، عربی میں بحری گھوڑے کے لیے مخصوص نہیں ہے بلکہ گھوڑے یا فرس کے لیے بھی آجاتا ہے اس کے باوجود اردو میں چونکہ انگریزی میں یونانی سے لیے جانے کی طرح یہ لفظ طب کی کتب میں حصان سے حصین بنا کر آیا ہے لہذا یہاں اسی کو اختیار کیا جا رہا ہے۔