حضرت سید فاضل عباس الھاشمی

حضرت سید فاضل عباس الهاشمی رحمتہ اللہ تعالی علیہ ان کی پیدائش کے بارے میں زیادہ علم نہیں تاہم ان کی وفات 1770ء میں ہوئی , [1]آپ رحمتہ اللہ علیہ کا شماران بزرگان دین میں ہوتا ہے، جنہوں نے برصغیر میں بت پرستوں کو راہ راست پر لانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، آپ رحمتہ اللہ علیہ کا شجرہ نسب سیدنا حضرت امام حسن علیہ السلام کے بیٹے سیدنا حضرت امام حسن مثنیٰ علیہ السلام کے بیٹے ابراہیم الغمر   سے اسماعیل الدیباج [2]کے بیٹے حسن کی اولاد معروف عالم دین خانوادہ امام حسن علیہ السلام   ابراہیم طبا طبا کے بیٹے   القاسم الرسی سے جاملتا ہے ، حضرت سید فاضل عباس شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ حافظ قرآن اور حدیث کے علم میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ ہزاروں مریدین کے باوجود زیادہ وقت کوشہ تنہائی میں گزارہ، تاریخی حوالاجات کے مطابق ان کے بڑے افغانستان میں کئی صدیوں سے مقیم تھے، چند رشتہ دار جھنگ موجودہ پاکستان میں آباد ہوئے,حضرت سید فاضل عباس الھاشمی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے بھائی پیر سید جعفر اللہ الھاشمی جو کہ بڑے بزرگ تھے، افغانستان رشتہ داروں سے ملنے گئے اور وہاں پر قندھار کے قریب ایک گاؤں غازی آباد میں فوت ہوئے اور وہیں دفن ہوئے بعض شہادتوں کے مطابق آپ کو زہر دے کر شہید کر دیا گیا تھا، جعفر کے بیٹوں میں سید خالد الھاشمی ، سید کریم الدین الهاشمی ، سید محبوب الهاشمی اور سید ظفر الھاشمی کا ذکر ملتا ہے، سید محبوب الہاشمی کے بیٹے سید علی الھاشمی المعروف بابا لوتن شاہ مشہور ہوئے۔

سیدسلطان الهاشمی

ترمیم

حضرت سید سلطان الھاشمی حضرت سید فاضل عباس الهاشمی رحمتہ اللہ تعالی علیہ اور پیر سید جعفر اللہ الھاشمی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے چھوٹے بھائی تھے ، اور مغلوں کی فوج میں رہے ، آپ نے دہلی کے مقام پر وفات پائی ، آپ کے دو بیٹے سید احمد الھاشمی اور سید جعفر الھاشمی بھی مغلوں کےدستوں کے سپاسالار رہے، تاہم اس سے زیادہ ان کے بارے میں تاریخی مواد موجود نہیں ہے۔

  1. تاریخ الھاشمیۃ (الشرق پبلیکیشنز قطر)۔ Sadat Journal of Sociology۔ 1: 270  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  2. دیباج اسماعیل (ویب)۔ "اسماعیل الدیباج"