حضرت عبدالواحد بن زیدؒ
آپ کا نام عبد الواحد بن زید اور کنیت ابو الفضل تھی۔آپ صاحب کرامت اور برکات کا مجموعہ تھے اور آپ کو امام الاولیاء تسلیم کیا جاتا ہے۔ سلسلہ چشتیہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduhomes.com (Error: unknown archive URL) کے اہم مشائخ میں شامل ہیں۔ آپ دن بھر روزہ رکھتے اور رات بھر خدا تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے تھے۔ آپ تین دن کے بعد روزہ افطار کرتے وہ بھی تین لقموں سے زیادہ نہ کھاتے ۔ تجرید و تفرید میں ایسے کامل تھے کہ جو کچھ ملتا خدا کی راہ میں خرچ کر دیتے۔[1]
حضرت عبد الواحد بن زیدؒ نے خرقۂ خلافت حضرت حسن بصریؒ سے حاصل کیا۔ علوم ظاہری میں آپ نے امام اعظم ابو حنیفہؒ اور حضرت حسنؓ سے علم کی تکمیل حاصل کی ۔ بیعت ہونے سے چالیس سال قبل آپ مجاہدات میں مشغول رہے۔[2] حضرت کمیل بن زیادؒ سے بھی آپ نے خرقۂ خلافت حاصل کیا۔[3]
حضرت عبد الواحد بن زید ؒ کے بہت سے خلفاء تھے جنھوں نے آپ سے فیضِ روحانی حاصل کیا جن میں حضرت خواجہ فضیل بن عیاض ، خواجہ ابو الفضل بن زرین اور خواجہ ابو یعقوب رحمۃ اللہ علیہم زیادہ مشہور ہیں۔
حضرت عبد الواحد بن زیدؒ کی سنہ وفات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ انوار العاشقین میں آپ کی وفات 27 صفر 176 ہجری میں [4] خزینۃ الاصفیاء میں 27 صفر 170ہجری[5] مرأۃ الاسرار میں 171ہجری [6] اور تاریخ مشائخ چشت میں 170، 177، 178، 176 اور 186 ہجری بیان کی گئی ہے اور آپ کو بصرہ میں دفن کیا گیا تھا۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاریخ مشایخ چشت۔ University of Arizona Libraries۔ 2014
- ↑ بخش بلخ : تاریخ بحر الاسرار / به تصحیح، تعلیق، و فهارس مایل هروی.۔ University of Arizona Libraries۔ 1981
- ↑ افغانستان در مسیر تاریخ (جلد اول و دوم) / / .تالیف میر غلام محمد غبار۔ Afghanistan Centre at Kabul University۔ 1989

- ↑ تاریخ مشایخ چشت۔ University of Arizona Libraries۔ 2014
- ↑ تاریخ مشایخ چشت۔ University of Arizona Libraries۔ 2014