آپ کا نام محمد سلیم الدین صادق ثانی ادمانی ہے - آپ کی پیدائش اورنگ آباد میں ہوئی -آپ کے والد کا نام محمد عین الدین بن محمد معصوم ارمان بن شیخ چاند بن شیخ لال بن شیخ سلطان ہے - شیخ سلطان صاحب ہندوستان مغل فوج میں سپاہی کی حیثیت سے آئے تھے- آپ جدّا سعودی عرب کے رینے والے تھے- محمد سلیم الدین صاحب 22/رجّب المرجّب پیر کے دن صباح صادق کو پیدا ہوئے اس لیے ارمان صاحب نے آپ کو "صادق" کا لقب عطا کیا ہے - اور ایجازت نامہ پر آپ کو آپ کے ابّا حضور نے جو خلافت کا لقب عطا کیا ہے وہ "ثانی" ہے - مگر دنیا آپ کو صادق کے نام سے ہی جانتی ہے- آپ کا شرعی مذہب امام اعظم ؓ کا حنفی مذہب ہے اور طریقت میں آپ حضرت شاہ بہاؤ الدین نقشبندیؓ , حضرت شاہ باقی باللّہ نقشبندیؓ اور حضور مجدّد الف ثانیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہیں - آپ کا عقیدہ اہلسنّت و جماعت ہے- اس وقت آپ کا مقام شہر بالاپور ضلع آکولہ مہاراشٹر الہند 444302 ہے -