حضرت مفتی محمد مقیم الدین دامانی

رجوع مکرر


  • صفحہ منتقل ہونے کے بعد: یہ ایک رجوع مکرر صفحہ ہے۔ صفحے کو نئے عنوان کی جانب منتقل کرنے کے بعد اس صفحے کو رجوع مکرر کے طور پر باقی رکھا گیا ہے تاکہ پرانے عنوان کے داخلی یا خارجی روابط جہاں موجود ہوں وہ غیر مربوط نہ ہو جائیں۔
رحمہ اللہ علیہ نقشبندی سلسلہ کے مشہور صوفی بزرگ ، عالم با عمل ، صوفی اکمل اور زاہد مرتبہ بزرگ ہیں ۔ آپ سلسلہ نقشبند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت حافظ سید وزیر علی شاہ المعروف اعلی حضور کے خلیفہ اول ہیں ۔ آپ کی ولادت باسعادت صوبہ سرحد پاکستان کے ضلع ٹانک کے گائوں ممریز پٹھان میں ڈیال پٹھان قوم کے ایک مذہبی گھرانے میں ہوئی ۔ آپ کے والد محترم کا نام گل محمد ڈیال ہے ۔ آپ کے چچا مولوی محمد زمان ڈیال بھی ایک صوفی کامل و درویش منش بزرگ تھے ۔ انہوں نے ہی آپ کو ابتدائی دینی تعلیم دی ۔ پھر مزید دینی تعلیم کے لیے چچا نے ہی آپ کو پہلے مقامی اور پھر دور دراز کے علما و مشائخ کی خدمت میں ظاہری و باطنی علوم کی تحصیل و تربیت کے لیے روانہ فرمایا ۔ مفتی مقیم الدین دامانی رحمہ اللہ علیہ کے علاقہ کو مقامی زبان میں دامان بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو آپ کے مرشد کریم نے پہلی ملاقات میں " دامانی " کہہ کر پکارا پس آپ ساری زندگی اپنے نام کے ساتھ دامانی لکھتے رہے ۔ آپ نے شریعت و طریقت میں کئی کتابیں تصنیف فرمائیں ۔ جن میں صیقل ، فیضان حضوری ، تصور شیخ ، حقیقت نماز خاص طور پر قابل ذکر ہیں جبکہ آپ نے قرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ بھی فرمایا جو تا حال شائع نہ ہو سکا مگر یہ قلمی نسخہ آپ کے خاندان میں سے آپ کے پوتے محمد نعمان رضا مقیمی کے پاس محفوظ ہے جسے ان شاء اللہ عنقریب شائع کیا جائے گا ۔ آپ نے پند نامہ سعدی اور نام حق کا ترجمہ و تشریح بھی فرمائی ۔ فتاوی رضویہ شریف کی جلد 21 کے مسئلہ نمبر 95 تا 97 میں سیدی اعلی حضرت سے تین الگ الگ مسائل میں رہنمائی و تصدیق طلب فرمائی اور اپنی کتاب تصور شیخ کے بنیادی مسئلہ کو بہت کم اور جامع الفاظ میں بیان فرمایا جس پر سیدی اعلی حضرت نے آپ کی مکمل تائید و تصدیق فرمائی ۔ آپ مدرسہ شوکت الاسلام سندیلہ شریف انڈیا میں مدرس اول مقرر ہو کر کافی عرصہ تدریس بھی فرماتے رہے ۔آپ کا مزار علاقہ دامان کے ضلع ٹانک کے گائوں ممریز پٹھان میں مرجع خلائق ہے ۔ مقامی لوگ آپ کو مولوی دادا کے نام سے یاد کرتے ہیں اور اپنی حاجات کے لیے اللہ تعالی سے آپ کے وسیلہ سے دعا کرتے ہیں ۔ اور آپ کے ایصال ثواب کے لیے " کراری روٹی " بچوں میں خیرات کرتے ہیں ۔ کراری روٹی بہت سادا اور دیسی طریقے سے گندم کے آٹے سے بنائی جاتی ہے اور پکانے کے بعد اس پر دیسی یا بناسپی گھی لگا کر اوپر نمک اور مرچیں چھڑک دی جاتی ہیں ، مقامی لوگ کے خیال میں یہ روٹی آپ کو بےحد پسند تھی ۔ آپ کا عرس صفر کے مہینے میں منایا جاتا ہے ۔ …” ( ویکیپیڈیا )