حضرت نافع ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت نافع ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

نافع نام، حبشہ کے رہنے والے اور علمائے نصاریٰ میں تھے۔

اسلام ترمیم

غالباً اپنے دوسرے احباب کے ساتھ حبشہ میں اسلام لائے۔

خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری ترمیم

جب مہاجرین حبشہ سے مدینہ واپس آنے لگے توآپ بھی مدینہ آئے اور زیارتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوئے۔ زندگی کے دوسرے سوانح وحالات نہیں مل سکے؛ لیکن آپ کا شمار بھی ان صحابہ میں ہے، جن کے بارے میں سورۂ مائدہ کی یہ آیتیں نازل ہوئی ہیں (آپ کے ساتھ اور کئی آدمی حبشہ سے آئے تھے، جن کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے، انھی کے تذکرہ میں آپ کے فضائل اور حالات بھی آچکے ہیں): وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصَارَى ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ۔ [1] ترجمہ: دوستی رکھنے کے قریب ترآپ ان لوگوں کوپائیں گے جواپنے کونصاریٰ کہتے ہیں، یہ اس سبب سے ہے کہ ان میں بہت سے علم دوست عالم ہیں اور بہت سے تارکِ دنیا درویش ہیں اور اس سبب سے ہے کہ یہ لوگ متکبر نہیں ہیں۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. (المائدۃ:82)
  2. اصابہ