حلق و قصر
حلق اور قصر (تقصیر)، حج و عمرہ سے متعلقہ دو اسلامی اصطلاحات ہیں۔ حاجی جب تمام فرائض (ارکان حج) سے فارغ ہو جاتا ہے۔ تو آخر پر مرد اپنے پورے سر کے بال مُونڈاتے ہیں یا سر کے ایک چوتھائی حصے کے بال کم از کم ایک پور (ایک انچ جتنا) کٹواتے ہیں۔ یہ ہر مرد حاجی پر واجب ہے۔ خواتین کے لیے صرف تقصیر کا حکم ہے، وہ طرف سر کے ایک چوتھائی حصے کے بال کم از کم ایک پور (ایک انچ جتنا) کٹواتی ہیں۔