حمام وکیل (شیراز)
ایران کے شہر شیراز کا ایک تاریخی حمام
حمام وکیل یا وکیل حمام ایران کے شہر شیراز میں واقع ایک تاریخی حمام ہے جسے عہد زندیہ میں کریم خان زند نے تعمیر کروایا تھا۔ اس کے نزدیک دَور زندیہ کی دیگر تاریخی عمارات بھی موجود ہیں جن میں وکیل بازار اور مسجد وکیل قابل ذکر ہیں۔