رحم سے باہر حمل کا ٹہرنا یا ایکٹوپک حمل حمل کی ایک پیچیدگی ہے جس میں جنین بچہ دانی کے باہر ٹہر جاتا ہے۔ [4] نشانیوں ور علامات میں کلاسیکی طور پر پیٹ میں درد اور اندام نہانی سے خون بہنا شامل ہے، لیکن 50 فیصد سے کم متاثرہ خواتین میں یہ دونوں علامات پائی جاتی ہیں۔ [1] درد کو تیز، مدھم، یا اکڑن کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ [1] اگر پیٹ میں خون بہہ رہا ہو تو درد کندھے تک بھی پھیل سکتا ہے۔ [1] شدید خون بہنے کے نتیجے میں دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے، بے ہوشی ہو سکتی ہے یا جھٹکےلگ سکتے ہیں ۔ [4] [1] بہت ہی غیر معمولی استثناء کے ساتھ جنین زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوتاہے۔ [5]

حمل میں پیچیدگی
مترادفای پی, رحم سے باہر حمل, ماورائے رحم حمل, ای یو پی, نالی کا حمل (جب فیلوپین ٹیوب میں ہو)
لیپروسکوپک منظر رحم میں نیچے کی طرف دیکھاتے ہوئے ( نیلے تیروں سے نشان زد )۔ بائیں فیلوپین ٹیوب میں ایک آکٹوپک حمل اور خون بہہ رہا ہے ( سرخ تیروں سے نشان زد )۔، داہنی ٹیوب نارمل ہے
اختصاصزچگی اور نسوانی امراض
علاماتپیٹ میں درد، اندام نہانی سے خون بہنا[1]
خطرہ عنصرپیڑو کے سوزش کی بیماری، تمباکو نوشی، پہلے نالی کی سرجری، بانجھ پن کی تاریخ، معاون تولیدی ٹیکنالوجی کا استعمال[2]
تشخیصی طریقہانسانی کوریونک گوناڈوٹروپن (hCG)، الٹراساؤنڈ کے لیے خون کے ٹیسٹ[1]
مماثل کیفیتاسقاط حمل، رحم کی موچ، شدید اپینڈیسائٹس[1]
علاجمیتھو ٹریکسٹیٹ، سرجری[2]
تشخیض مرضشرح اموات 0.2 فیصد (ترقی یافتہ دنیا)، 2 فی صد (ترقی پذیر دنیا)[3]
تعدد~ 1.5% حمل (ترقی یافتہ دنیا)[4]

ایکٹوپک حمل کے خطرے کے عوامل میں پیڑو کی سوزش کی بیماری ، اکثر کلیمائڈیا انفیکشن کی وجہ سے،تمباکو نوشی ؛ پہلے سے ٹیوب کی سرجری؛ بانجھ پن کی تاریخ اور معاون تولیدی ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔ [2] جن لوگوں کو پہلے ایکٹوپک حمل ہو چکا ہے ان میں دوسرا حمل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ [2] زیادہ تر ایکٹوپک حمل (90فیصد) فیلوپین ٹیوب میں ہوتا ہے، جسے ٹیوبل حمل کے نام سے جانا جاتا ہے، [2] لیکن امپلانٹیشن سے بھی بیضہ دانی، رحم ، یا پیٹ کے اندر بھی ہو سکتا ہے۔ ایکٹوپک حمل کا پتہ عام طور پر انسانی کوریونک گوناڈوٹروپن (ایچ سی جی) اور الٹراساؤنڈ کے ٹیسٹ سے ہوتا ہے۔ [1] اس کے لیے ایک سے زیادہ مواقع پر جانچ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ [1] الٹراساؤنڈ اس وقت بہترین کام کرتا ہے جب اندام نہانی کے اندر سے کیا جاتا ہے ۔ [1] اسی طرح کی علامات کی دیگر وجوہات میں اسقاط حمل ، رحم کی موچ ، اور شدید اپینڈیسائٹس شامل ہیں۔ [1]

روک تھام اسکریننگ اور علاج کے ذریعے کلیمائڈیا انفیکشن جیسے خطرے والے عوامل کو کم کرنا ہے۔ [6] اگرچہ کچھ ایکٹوپک حمل بغیر علاج کے بھی حل ہو جائیں گے، لیکن اس نقطہ نظر کا 2014 تک اچھی طرح سے مطالعہ نہیں کیا گیا ہے دوائی میتھو ٹریکسٹیٹ کا استعمال کچھ معاملات میں سرجری کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ [2] یہ خاص طور پر یہ اس وقت اچھی طرح کام کرتا ہے جب بیٹا ایچ سی جی کم ہو اور ایکٹوپک کا سائز چھوٹا ہو۔ [2] اگر ٹیوب پھٹ گئی ہو، جنین کے دل کی دھڑکن ہو، یا اس شخص کی اہم علامات غیر مستحکم ہوں تو پھر بھی عام طور پر سرجری کی سفارش کی جاتی ہے۔ [2] سرجری لیپروسکوپک یا بڑے چیرا کے ذریعے ہو سکتی ہے، جسے لیپروٹومی کہا جاتا ہے۔ علاج کرنے والی خواتین کے لیے نتائج عام طور پر اچھے ہوتے ہیں۔ [2]

ایکٹوپک حمل کی شرح ترقی یافتہ ممالک میں زندہ پیدائش کے مقابلے میں تقریباً 1 سے 2فیصد ہے، حالانکہ معاون تولیدی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 4فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ پہلی سہ ماہی کے دوران خواتین میں موت کی سب سے عام وجہ ہے جو کل کا تقریباً 10فیصد ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں نتائج بہتر ہوئے ہیں جبکہ ترقی پذیر دنیا میں وہ اکثر نتائج بہتر نہیں رہتے۔ ترقی یافتہ ممالک میں موت کا خطرہ 0.1 سے 0.3 فیصد کے درمیان ہے جبکہ ترقی پذیر دنیا میں یہ ایک سے تین فیصد کے درمیان ہے۔ [3] ایکٹوپک حمل کی سب سے پہلی تفصیل 11ویں صدی میں الزھراوی نے دی ہے۔ [6] لفظ "ایکٹوپک" کا مطلب ہے "جگہ سے باہر"۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Crochet JR، Bastian LA، Chireau MV (2013)۔ "Does this woman have an ectopic pregnancy?: the rational clinical examination systematic review"۔ JAMA۔ ج 309 شمارہ 16: 1722–9۔ DOI:10.1001/jama.2013.3914۔ PMID:23613077۔ S2CID:205049738
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Cecchino GN، Araujo Júnior E، Elito Júnior J (ستمبر 2014)۔ "Methotrexate for ectopic pregnancy: when and how"۔ Archives of Gynecology and Obstetrics۔ ج 290 شمارہ 3: 417–23۔ DOI:10.1007/s00404-014-3266-9۔ PMID:24791968
  3. ^ ا ب Mignini L (26 ستمبر 2007)۔ "Interventions for tubal ectopic pregnancy"۔ who.int۔ The WHO Reproductive Health Library۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-12
  4. ^ ا ب پ Kirk E، Bottomley C، Bourne T (2014)۔ "Diagnosing ectopic pregnancy and current concepts in the management of pregnancy of unknown location"۔ Human Reproduction Update۔ ج 20 شمارہ 2: 250–61۔ DOI:10.1093/humupd/dmt047۔ PMID:24101604
  5. ^ Zhang J, Li F, Sheng Q (2008)
  6. ^ ا ب Nama V, Manyonda I (April 2009)
  7. Cornog، Mary Wood (1998)۔ Merriam-Webster's vocabulary uilder۔ Springfield, Mass.: Merriam-Webster۔ ص 313۔ ISBN:9780877799108۔ 2017-09-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا