حکم امتناعی
عدالت کا وہ باضابطہ حکم جس کے ذریعے کسی فریق مقدمہ کو کسی کام کے کرنے یا منع کرنے کے لیے کہا گیا ہو، حکم امتناعی (انگریزی: Injunction)ہوتا ہے۔ عدالت جس فریق کو حکم امتناعی دیتی ہے اس کا آئینی فرض ہوتا ہے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرے۔ حکم امتناعی ان مقدمات میں دیاجاتا ہے۔ جس کے متعلق یہ اندیشہ ہو کہ فریق ثانی اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس شخص کو حکم امتناعی مل چکا ہو۔ اگر وہ ان احکام کی تعمیل نہ کرے تو اس کے خلاف توہین عدالت کے جرم میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔