Government of Self Determination

محکوم ملک کے باشندوں کے سیاسی آزادی کے حقوق۔ حکومت خود اختیاری کا اصول 1916ء میں ولسن صدر ریاست امریکا نے پیش کیا۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد معاہدہ ورسائی اور دوسرے سمجھوتوں کی بنیاد اسی اصول پر رکھی گئی اور 1918ء کے بعد یورپ اور دوسرے ملکوں کے محکوم باشندوں اور اقلیتوں نے وقتا فوقتا اسی حق کے مطابق اپنے لیے حکومت خود اختیاری کا مطالبہ کیا۔