حیاتیاتی انجینئری (biological engineering)، بشمول ہندسیاتِ حیاتیاتی نظامات اور حیاتی ہندسیات، فی الحقیقت حیاتی طرزیات سے تعلق رکھنے والا ایسا شعبۂ ہندسیات ہے جس میں انجینئری کی طرحبندیء حصیلہ، دوامیت (sustainability) اور تجزیہ جیسی وسیع البنیاد تادیبات (disciplines) استفادہ کرتے ہوئے حیاتیاتی نظامات میں بہتری اور ان کو مفید مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تحقیق کی جاتی ہے۔