حیاتی اطلاعیات
بایوانفارمیٹکس ایک بین الشعبہ (interdisciplinary) سائنس ہے جو حیاتیات (Biology)، کمپیوٹر سائنس (Computer Science) اور اعداد و شمار (Statistics) کو یکجا کرتی ہے تاکہ حیا
حیاتی اطلاعیات (انگریزی: Bioinformatics) جس کو اخباریۂ حیاتیات بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ ایک نسبتاً نیا مگر انتہائی تیز رفتاری سے وسیع ہونے والا شعبہ علم ہے جس میں حیاتیاتی معلومات و مواد (data) کو شمارندی طرزیات (computer technology) کی مدد سے ذخیرہ و تجزیہ کیا جاتا ہے۔
- مزید سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ حیاتیاتی معلومات یا خبروں اور اطلاعات کا کمپیوٹر کی مدد سے مطالعہ کرنے کا علم حیاتی اطلاعیات کہلاتا ہے۔