حیاتی مکثورہ / bio-polymer کی اصطلاح ایسے مکثورات (polymers) کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جن کا تعلق براہ راست زندگی سے ہو یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ انکا حقیقی منبع کوئی جاندار جسم یا خلیہ وغیرہ ہو۔ ان کی عام مثالوں میں دنا یعنی DNA، نشاستے (starch)، لحمیات (proteins) اور ارنا یعنی RNA وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سالمات چونکہ مکثورات یا پولیمرز ہوتے ہیں اس لیے ان کو سالمات کبیر (macromolecules) میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنے اپنے لیے مخصوص چھوٹے چھوٹے سالمات یا سالمات خرد (micromolecules) سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔