حیات اصطناعی
حیات اصطناعی (artificial life) ایک ایسا شعبہ سائنس ہے جس میں حیات کا مطالعہ (بطور خاص اس کے ارتقاء کا)، حیات کے صناعی یا مصنوعی نمونوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کو a-life (حیات-ا) بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس مطالعہ کے لیے زندگی کی سی کیفیت (یا کم از کم ایسے حالات کہ جو زندگی کے لیے لازمی ہوتے ہیں) کو کسی مختبر یا تجربہ گاہ میں تیار کیا جاتا ہے۔ اکثر زندگی کے لیے یہ تشبیہات (simulations) ایک شمارندے یا کمپیوٹر پر تیار کی جاتی ہیں اور ان کو شمارندی تشبیہ (computer simulation) کہا جاتا ہے، بعض اوقات یہ مطالعہ ممکنہ حد تک حیات سے قریب کیمیائی اجزاء مثلا لحمیات اور دیگر معدنیات سے تیار کردہ محلولات کی مدد سے بھی کیا جاتا ہے اور ایسی صورت میں اس کے لیے ایک اور اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے حیات-ا تر (wet alife) کہتے ہیں۔