حیدر علی منڈیروی
حیدر علی منڈیروی
ولادت
ترمیمآپ کا اسمِ مبارک حیدر علی تھا۔ ولادتِ باسعادت آں جناب کی 1257ء میں بمقام بٹالہ شریف ضلع گورداسپور ہوئی۔
بٹالہ شریف میں اپنے والدِ محترم سیّد میر حسن شاہ مجلسی کے انتقال کے بعد آپ اپنے برادرِ اکبر سیف علی شاہ کے ساتھ منڈیر کلاں ضلع سیالکوٹ میں زمین خرید کر آباد ہوئے۔ آپ سے پہلے آپ کے تایا سیّد عبد اللہ شاہ حضوری اور ان کے فرزند سیّد میر شرف علی شاہؒ بھی منڈیر کلاں میں سکونت اختیار کر چکے تھے۔ منڈیر کلاں (جسے اب منڈیر شریف سیداں بھی کہا جاتا ہے) میں مقیم ہونے کے بعد آپ بمقام رسول نگر ضلع گوجرانوالہ دریائے چناب کے پتنوں پر داروغہ کی ملازمت پر مقرر ہو گئے۔
بیعت و خلافت
ترمیمآپ نے خرقۂ خلافت اپنے والدِ بزرگوار سیّد میر حسن شاہ سے حاصل کیا تھا۔ ملازمت کے دوران بھی آپ نے رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا۔
بٹالہ شریف میں ہی آپ کی شادی سیّد جبار شاہ گیلانی (ساکن چکوکی، سابق ریادت کپورتھلہ) کی دختر سے ہو چکی تھی جن سے آپ کے دو فرزند سیّد نواب علی شاہ اور سیّد ملک علی شاہ اور دو صاحبزادیاں ہوئیں۔
وفات
ترمیمسیّد حیدر علی شاہؒ کا انتقال 9 ذو الحجہ 1324ھ بروز جمعہ مبارک یعنی حجِ اکبر کے دن منڈیر شریف سیداں میں ہوا۔ یہیں آپ کا مزار ہے۔[1]