ملنہاس یا ملن ہانس
ملن ہانس ملتان، مظفر گڑھ، جھنگ کے شمالی علاقوں میں آباد ایک قدیمی قبیلہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق عظیم ڈوگرہ راجہ، جموں کے ملن ہانس دیو، منہاس سلطنت کے بانی، یا راجپوتوں کے ملن ہانس قبیلے سے تھا۔ ملن ہانس ہندوستان اور پاکستان میں جموں، ہماچل، پنجاب کے علاقے سے تعلق رکھنے والا سوریاونشی راجپوت قبیلہ ہے۔ یہ جموال ڈوگرہ راجپوتوں کی ایک شاخ ہے، جو شہر اور ریاست جموں کے بانی تھے اور قدیم زمانے سے لے کر 1948 عیسوی تک اس کے حکمران تھے۔ پاکستان میں منہاس قبیلہ پنجابی بولتا ہے اور وسطی پنجاب میں رہتا ہے۔ جبکہ ملن ہانس قبیلہ جنوبی پنجاب میں رہتا ہے اور وہ زبان کے اعتبار سے زیادہ تر سرائیکی ہیں۔[1]
تاریخ کی چند کتابوں میں ملن ہانس قبیلے کا جاٹ قبیلے کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جو کچھ مورخین کے مطابق زیادہ مستند ہے۔ بعض حوالوں کے مطابق ملن ہانس دوسرے جاٹ قبائل کے ساتھ وہ لوگ تھے جو سکندر اعظم کی فوجوں سے لڑے تھے۔ ملتان، مظفر گڑھ ،لودھراں اور جھنگ میں ان قبائل نے زیادہ تر زراعت کو اپنی آمدنی کا ذریعہ اختیار کیا۔[2]