"بھارت کے خارجہ تعلقات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
12 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 1:
{{بھارت کی سیاسیات}}
کسی بھی ملک کی [[خارجہ پالیسی]] کا اس کی تاریخ سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ [[بھارت]] کی خارجہ پالیسی بھی [[تاریخ ہند|اس کی تاریخ]] اور [[تحریک آزادی ہند|تحریک آزادی]] سے تعلق رکھتی ہے۔ تاریخی ورثے کے طور پر بھارت کی خارجہ پالیسی آج ان متعدد حقائق کی حامل ہے جو کبھی بھارت کی تحریک آزادی کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔ پر امن بقائے باہم اور عالمی امن کا خیال یقیناً ہزاروں سال پرانے اس غور و فکر کا نتیجہ ہے جسے [[گوتم بدھ]] اور [[مہاتما گاندھی]] جیسے دانشوروں نے پیش کیا تھا۔ اسی طرح بھارت کی خارجہ پالیسی میں [[نو آبادیاتی نظام]]، [[سامراجیت]] اور [[اپارتھائیڈ|تفریق رنگ و نسل]] کی مخالفت عظیم قومی تحریک کی پیداوار ہے۔<br/>
بھارت کے اکثر ممالک سے بہترین خارجہ اور سفارتی تعلقات ہیں، نیز بھارت دنیا کا [[فہرست ممالک بلحاظ آبادی|دوسرا سب سے زیادہ آبادی]] والا ملک ہے اور اس کی معیشت دنیا کی انتہائی تیز رفتاری سے ترقی والی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔<ref>{{cite news|url=http://news.bbc.co.uk/2/hi/business/7120343.stm|title=Indian economic growth rate eases|publisher=BBC|date=30 November 2007|accessdate=21 November 2009|archiveurl=https://web.archive.org/web/20181225052019/http://news.bbc.co.uk/2/hi/business/7120343.stm|archivedate=2018-12-25|url-status=live}}</ref> نیز [[فہرست ممالک بلحاظ عسکری اخراجات|آٹھواں سب سے بڑا عسکری اخراجات]]، [[بھارتی مسلح افواج|تیسری سب سے بڑی مسلح فوج]]، قیمت اسمیہ کے لحاظ سے [[فہرست ممالک بلحاظ خام ملکی پیداوار|ساتویں سب سے بڑی معیشت]] اور [[مساوی قوت خرید]]کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی معیشت<ref>as per data shown in 2012 on http://unstats.un.org/unsd/snaama/dnltransfer.asp?fID=2</ref> کا حامل بھارت ایک علاقائی طاقت،<ref>{{cite news|url=http://www.nbr.org/publications/element.aspx?id=22|title=Partnering with India: Regional Power, Global Hopes|publisher=NBR|date=2 April 2009|accessdate=21 November 2009|archiveurl=https://web.archive.org/web/20181225052049/https://www.nbr.org/publication/partnering-with-india-regional-power-global-hopes/|archivedate=2018-12-25|url-status=livedead}}</ref> ابھرتی ہوئی عالمی طاقت اور [[ممکنہ سپرپاورز|ممکنہ سپرپاور]] ہے۔ حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کا اثر و رسوخ بڑھا ہے اور عالمی معاملات میں اس کی اہمیت مسلم ہو چکی ہے۔<br/>
قدیم دور میں بھی [[ہندوستان]] کے تمام دنیا سے تجارتی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات تھے۔ مختلف ادوار میں ہندوستان کے علاحدہ علاحدہ خطوں میں متفرق بادشاہ آتے رہے اور ہندوستان کا نقشہ بھی تبدیل ہوتا رہا، لیکن عالمی سطح پر ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ برقرار رہے۔ بھارت کے دیگر ممالک کے تئیں عسکری تعلقات دیکھے جائیں تو وہ بیشتر ادوار میں جارحانہ نہیں رہے۔<br/>
سنہ 1947ء میں برطانوی استعمار سے آزادی کے بعد بھارت نے زیادہ تر ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے۔ عالمی منظرنامہ پر ہندوستان ہمیشہ فعال رہا۔ سنہ 1990ء کے بعد اقتصادی اور معاشی سطح پر بھی بھارت اثر انداز ہونے لگا، عسکری سطح پر بھارت نے اپنی طاقت کو برقرار رکھا اور عالمی قیام امن کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہا۔ [[پاکستان]] اور [[چین]] کے ساتھ بھارت کے تعلقات کچھ کشیدہ ضرور ہیں لیکن [[روس]] کے ساتھ عسکری تعلقات کے علاوہ بھارت کا [[اسرائیل]] اور [[فرانس]] کے ساتھ وسیع حفاظتی تعلقات ہیں۔<br/>