[[ربی اعظم اسرائیل]] اسرائیل کا ایک قانونی منصب ہے<ref>[{{Cite web |url=http://www.israellawresourcecenter.org/israellaws/fulltext/chiefrabbinateisrael.htm |title="Chief Rabbinate of Israel Law, 5740 (1980)"] |access-date=2018-07-24 |archive-date=2017-02-17 |archive-url=https://web.archive.org/web/20170217091701/http://www.israellawresourcecenter.org/israellaws/fulltext/chiefrabbinateisrael.htm |url-status=dead }}</ref> جس پر فائز شخص دنیائے یہود کا روحانی و فقہی پیشوا ہوتا ہے اور ربی اعظم کہلاتا ہے۔ سنہ 1921ء میں [[برطانوی انتداب]] نے [[فلسطین]] میں اس منصب کو قائم کیا اور [[ربی اسحق کوک]] پہلے ربی اعظم بنے۔ اس منصب کے لیے بیک وقت دو افراد [[سفاردی یہودی|سفاردی یہودیوں]] سے ایک اور [[اشکنازی یہودی|اشکنازی یہودیوں]] سے ایک منتخب کیے جاتے ہیں۔<ref>موسوعة اليهود واليهودية، المسيري، جلد ہفتم</ref> ربی اعظم کے ذمہ دنیا بھر میں بسنے والے یہودیوں کی جانب سے آنے والے استفتا کا جواب نیز یہود کے مذہبی و عائلی معاملات مثلاً نکاح، طلاق، حلال غذا وغیرہ میں فتوے دینے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس منصب کی مدت کار دس برس ہے۔