2009ء کی [[پیو ریسرچ سینٹر|پیو تحقیقی مرکز]] کے اعداد و شمار کے مطابق، 93.1% ترکمانی عوام کا مذہب اسلام ہے۔<ref>[{{Cite web |url=http://pewforum.org/uploadedfiles/Topics/Demographics/Muslimpopulation.pdf] |title=آرکائیو کاپی |access-date=2018-11-17 |archive-date=2010-12-23 |archive-url=https://www.webcitation.org/5vBCVfKEZ?url=http://pewforum.org/uploadedfiles/Topics/Demographics/Muslimpopulation.pdf |url-status=dead }}</ref> روایت کی رو سے، [[ترکمانستان]] کے [[ترکمانی لوگ|ترکمانی]]، [[ازبکستان]] اور [[افغانستان]] کے قرابت دار [[اہل سنت]] ہیں۔ البتہ [[اہل تشیع]] یعنی اسلام کے دوسرے بڑے فرقے کی قابل ذکر تعداد نہیں ہے اور شیعہ مذہبی اقلتیتیں [[آذری]] اور [[کرد]] سیاسی طور پر فعال نہیں ہیں۔ ترکمانستان کے عوام کی اکثریت خود کو باخوشی بطور مسلمان اپنی شناخت ظاہر کرتے ہیں اور [[اسلام]] سے وابستگی ان کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے، تاہم بعض اس بات کے حمایتی ہیں کہ قومی احیا میں مذہبی احیا بنیادی عنصر ہے۔