"پنجابی ملبوسات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 3:
قدیم زمانے میں [[خطہ پنجاب|پنجاب]] کے باشندے سوتی کپڑے پہنا کرتے تھے۔ مرد و عورت دونوں کے کرتے گھٹنوں تک ہوتے اور اوپر سے ایک رومال اس طرح ڈالا جاتا کہ اس کا ایک سرا بائیں شانے کے اوپر اور دوسرا دائیں ہاتھ کی بغل کے نیچے ہوتا۔ نیز اس کے اوپر ایک بڑی چادر کسی ایک شانے پر لٹکا لیتے جو گھٹنوں تک چلی جاتی۔ اور نیچے دھوتی پہننے کا چلن تھا جو مرد و عورت دونوں میں یکساں رائج تھا۔<ref name="autogenerated1">Mohinder Singh Randhawa. (1960) Punjab: Itihas, Kala, Sahit, te Sabiachar aad.Bhasha Vibhag, Punjab, Patiala.</ref> جدید پنجابی لباس میں گوکہ لباس کی اس قدیم وضع کو برقرار رکھا گیا ہے لیکن مرور زمانہ کی وجہ سے لباس کی بعض نئی شکلیں بھی رائج ہو چکی ہیں۔
 
انیسویں اور [[بیسویں صدی]] کے اوائل تک پنجاب میں سوتی کپڑوں کی صنعت خوب ترقی پر تھی، اس وقت [[ہوشیارپور]]، [[گرداسپور]]، [[پشاور]]، [[لاہور]]، [[ملتان]]، [[امرتسر]]، [[لدھیانہ]]، [[جھنگ]]، [[شاہ پور، پاکستان|شاہ پور]]، [[جالندھر]]، دہلی، [[گرگاؤں]]، [[روہتک]]، [[کرنال]]، [[ریواڑی]] اور [[پانی پت]] وغیرہ میں دبیز سوتی کپڑے مثلاً لنگی، کھیس، دتاہی، چادر، کرتے پاجامے، پردے، سوسی، تہبند، دری، پٹکا وغیرہ خوب تیار ہوتے تھے۔<ref>Parshad, Gopal (2007) Industrial development in Northern India: a study of Delhi, Punjab and Haryana, 1858-1918 [https://books.google.co.uk/books?id=H_nsAAAAMAAJ&q=lungi++amritsar&dq=lungi++amritsar&hl=en&sa=X&ved=0CDUQ6AEwAmoVChMIruHkqpy6xwIVRjIaCh2YYA3V]</ref> سوتی کپڑوں کی صنعت نے پنجابی ملبوسات میں نئے نئے طرز کے لباس متعارف کرائے، جدید تراش خراش کے یہ لباس [[پنجابی لوگ|پنجابیوں]] کی تہذیب اور ان کی خوش ذوقی کی علامت بن گئے۔<ref>{{cite web |url=http://www.coloursofpunjab.com/punjabipedia/punjabi-culture/punjabi-dressing |title=Punjabi Dressing |publisher=Coloursofpunjab.com |date= |accessdate=2015-05-17 |archive-date=2015-05-03 |archive-url=https://web.archive.org/web/20150503141448/http://www.coloursofpunjab.com/punjabipedia/punjabi-culture/punjabi-dressing |url-status=dead }}</ref><ref>{{cite web |url=http://www.baisakhifestival.com/baisakhi-dress.html |title=Baisakhi Dress,Bhangra Dress,Gidda Dress,Dress for Baisakhi Festival |publisher=Baisakhifestival.com |date= |accessdate=2015-05-17 |archiveurl=https://web.archive.org/web/20190106223124/http://www.baisakhifestival.com/baisakhi-dress.html%20 |archivedate=2019-01-06 |url-status=dead }}</ref> [[پنجابی تہوار]] اور مقامی تقریبات کے موقع پر مختلف اقسام کے لباس زیب تن کیے جاتے۔
 
مختلف روایتی ملبوسات کے ساتھ مخصوص طرز کے زیورات پہننے کا رواج بھی عام تھا۔<ref>{{cite web|url=http://www.discoveredindia.com/punjab/culture-in-punjab/arts-and-crafts/traditional-dresses-of-punjab.htm |title=Traditional Dresses of Punjab &#124; Traditional Punjabi Attire |publisher=Discoveredindia.com |date= |accessdate=2015-05-17}}</ref>