"داود ظاہری" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
5 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7 |
5 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
||
سطر 79:
داود ظاہری کثیر التصانیف تھے۔ ایرانی مورخ [[ابن ندیم]] نے اپنی کتاب [[الفہرست]] میں ظاہری کی 157 تصنیفات کے نام درج کیے ہیں جن میں سے بیشتر [[اسلامیات]] سے متعلق ہیں۔<ref>[[ابن ندیم|ابن الندیم]]، [[الفہرست|کتاب الفہرست]]، ص 271-272</ref> بعض کتابیں بہت طویل اور ضخیم بھی ہیں جن میں شرعی نقطہ نظر اور تمام مکاتب فکر کے موقف شرح و بسط سے مذکور ہیں۔<ref name=enc183/> نیز ظاہری [[محمد بن ادریس شافعی]] کے سب سے پہلے سوانح نگار سمجھے جاتے ہیں۔<ref>[[يحيىٰ بن شرف نووی|النووی]]، تہذیب الاسماء واللغات، ج 1، ص 82</ref><ref>[[ابن حجر عسقلانی]]، توالی التاسیس لمعالی محمد بن ادریس، ص 26</ref><ref>[[ابن عساکر]]، تاریخ دمشق</ref> ابن ندیم اور [[ابن عبد البر]] کا بیان ہے کہ ظاہری کی تحریر کردہ یہ کتاب نہ صرف شافعی کی پہلی سوانح عمری تھی بلکہ کسی فقیہ کی جانب سے لکھی جانے والی پہلی سوانح عمری بھی تھی۔<ref name=mel179/> تاہم ان کی کتابیں دست برد زمانہ کی نذر ہو گئیں اور ہم تک پہنچ نہ سکیں۔
ابن ندیم نے مزید لکھا ہے کہ شافعی کی [[الرسالہ]] کے بعد اہل سنت کے یہاں ابن حنبل اور ظاہری ہی بڑے مصنف گزرے ہیں جنہوں نے فقہ اسلامی کے [[اصول فقہ|اصول]] پر مفصل کتابیں تصنیف کیں۔ ظاہری نے تقلید، قرآن کی عام<ref>[[عبد الکریم شہرستانی|الشہرستانی]]، [[كتاب الملل والنحل|الملل والنحل]]، ج 1، ص 61</ref> اور خاص آیتوں کے فرق، شریعت کے مجمل و مفصل احکام کے فرق اور شافعی کے ساتھ اپنے تجربات جیسے موضوعات پر متعدد کتابیں تصنیف کیں۔<ref>The International Institute of Islamic Thought, [http://www.islambasics.com/view.php?bkID=166 SOURCE METHODOLOGY IN ISLAMIC JURISPRUDENCE] {{wayback|url=http://www.islambasics.com/view.php?bkID=166 |date=20160914075008 }}، [http://www.islambasics.com/view.php?bkID=166&chapter=5 USUL AL FIQH AFTER AL IMAM AL SHAFI'I]</ref> عصر حاضر کے محققین نے اصول پر ان کی تصنیفات کی حسب ذیل زمرہ بندی کی ہے: مشروط اجماع، عدم جواز تقلید، عدم جواز قیاس، خبر آحاد، خبر متواتر، ادلہ محکمہ، خاص بمقابلہ عام اور مفصل بمقابلہ مجمل۔<ref>Devin Stewart, "Muhammad b. Dawud al-Zahiri's Manual of Jurisprudence." Taken from Studies in Islamic Law and Society Volume 15: Studies in Islamic Legal Theory. Edited by Bernard G. Weiss. Pg. 127. [[لائڈن|Leiden]]: 2002. Brill Publishers.</ref><ref>Devin Stewart, "Muhammad b. Jarir al-Tabari's ''al-Bayan 'an Usul al-Ahkam'' and the Genre of Usul al-Fiqh in Ninth Century Baghdad," pg. 337. Taken from ''Abbasid Studies: Occasional Papers of the School of Abbasid Studies, Cambridge, 6–10 January 2002''. Edited by James Montgomery. [[لووین|Leuven]]: Peeters Publishers and the Department of Oriental Studies, 2004.</ref> یہ تمام زمرے یا ابواب اور شاید ان میں موجود معلومات ابتداً [[دولت فاطمیہ|عہد فاطمی]] کے مصنف [[قاضی نعمان]] کی کتاب میں محفوظ ہوئے، نیز فقہ ظاہری کے عالم [[ابن حزم اندلسی]] نے بھی اپنی کتاب [[المحلی]] میں جا بجا داود ظاہری کی کتابوں سے اقتباس نقل کیے ہیں۔
== معاصرین کی آرا ==
|