"محمود تيمور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 4:
}}
 
'''محمود تيمور''' ( [[قاہرہ]]، [[16 جولائی]] [[1894ء|1894]] - لوزان، [[سویٹزرلینڈ]]، [[25 اگست]] [[1973ء|1973]]) مصری ادیب اور افسانہ نگار  ،  انہیں دور جدید کے عربی افسانے کا بابا آدم، مختصر عربی کہانیوں کا پیشوا، عرب کا موپاساں اور عرب کا شیکسپئیر بھی کہا جاتا ہے۔ <ref>[http://al-hakawati.net/en_personalities/PersonalityDetails/7450/Mahmoud-Taymour محمود تیمور]۔ الحکواتی، عرب ثقافتی ٹرسٹ</ref><ref>[http://www.sis.gov.eg/Story/1350 تعارف: محمود تیمور]۔ اسٹیٹ انفارمیشن سروس، حکومتِ مصر</ref><ref>[http://arabi.ahram.org.eg/News/89560.aspx محمود تیمور۔   عربی ادب میں مختصر کہانی کے پیشوا] {{wayback|url=http://arabi.ahram.org.eg/News/89560.aspx |date=20180309020305 }}۔ رسالہ اہرام، العربی</ref>
 
محمود تیمور 16 جولائی 1894ء کو مصر میں شہر قاہرہ کے قدیم قصبے درب سعادۃ کے ایک ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ محمود تیمور کے دادا ترک نژاد مصری رئیس اسماعیل پاشا تیمور کتابوں کے شیدہ تھے، محمود تیمور کے والد ادیب علامہ احمد توفیق تیمور پاشا، پھوپو شاعرہ عائشہ تیمور اور بھائی محمد تیمور بھی اپنے عہد کی معروف ادیب تھے اور عربی ادب میں اپنا مقام رکھتے تھے۔ محمود تیمور نے زراعی اسکول میں تعلیم حاصل کی، لیکن ٹائیفائیڈ کے باعث تعلیم مکمل نہ کرسکے اور کئی ماہ بستر پر گزارے۔ اس دوران میں گھر میں موجود کتابوں کو پڑھ کر عربی ادب میں دلچسپی پیدا ہوئی، خاندان کی طرف سے ادبی ذوق تو ورثے میں ملا تھا لہذا کم عمری میں ہی ان کا رجحان ادب کی طرف ہو گیا۔ ان کے بھائی محمد تیمور نے ادب میں ان کی خوب مدد کی۔