"مختار نامہ (ڈراما)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 197:
== حذف شدہ مناظر ==
اس سلسلے وار ڈرامے کی کہانی صدر اسلام سے متعلق واقعات پر منحصر ہے۔ ایسے میں کہانی اہل بیت اور اہل بیت عہ کے چاہنے والوں کے مابین گھومتی ہے۔ ایرانی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی بار تھا کہ داؤدمیرباقری صاحب نے کربلا اور عاشور کے واقعات کو عکسبند کیا اور بالخصوص میدان عاشورمیں حضرت حسین عہ کی آخری نمازظہرکے مناظر بھی شامل کیے گئے تھے۔ داؤدمیر باقری صاحب نے اس کھیل کے لیے حضرت عباس (حضرت حسین کے بھائی) کا کرداربھی عکسبند کرنے کا منصوبہ بنایا حتیٰ کہ ایک اداکار کو بطور حضرت عباس منتخب کیا گیا اورانکے بعض مناظر بھی عکسبند کیے گئے۔ مگر گوناگوں وجوہات کی بناءپر ان مناظر کو حذف کر دیاگیا۔ اس دوران میں بہت سے بنیادپرست اسلامی عناصر نے علماءکرام اور فقیہان کرام سے اس بابت فتویٰ حاصل کرنے کی گرض سے رجوع اور بعض نے مختلف نوعیت کے فتاویٰ بھی حاصل کیے۔ بعد ازاں داؤدمیرباقری نے ان مناظر کو سلسلے وارکھیل میں شامل نہیں کیا اور ان مناظر کو بطور نسخہ برائے ہدائتکارجاری کیا گیا۔ اس نسخے میں درج ذیل واقعات کو عکسبندکیاگیاہے: عباس عہ جب اہل بیت کے لیے فرات سے پانی لیجانے کی غرض سے آتے ہیں جبکہ شمر ملعون انکو منع کرتاہے اور پانی کے مشکیزے میں سوراخ کرکے بالاخر حضرت عباس کو شہید کردیتاہے۔<br />
[http://www.mokhtarnameh.urdutube.net/2014/06/abbasa.s.html مزید معلومات کے لیے یہاں دیکھیں] {{wayback|url=http://www.mokhtarnameh.urdutube.net/2014/06/abbasa.s.html |date=20140812104210 }}
== مناظر کشی برائے عکس بندی ==
جہاں اس ڈرامے کو عکسبند کرنے کے لیے اداکار چننے میں نہائت مہارت سے کام لیاگیاہے وہیں اس سلسلے وار ڈرامے کے عکسبندی کے لیے تاریخی ماحول اور مناظر بھی مصنوعی طور پرتخلیق کیے گئے تھے۔ ایک بڑی مقدار میں قدیم لباس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قدیم انداز کے مکانات و رہائشگاہیں بھی بنائی گئیں حتیٰ ایسے تاریخی واقعات جو خانہ کعبہ کے اندر یا اردگرد واقع ہوئے تھے انکی عکسبندی کے لیے مصنوعی طور پر شہر مکہ تعمیر کرکے وہاں مصنوعی طور پر ایک کعبہ بھی بنایاگیا تاکہ سارے واقعات کی عکسبندی میں حقیقت کے قریب تر رنگ بھراجاسکے۔ تمام اداکاروں کے لیے اس منظر کا نظارہ انتہائی دلکش اور جاذب نظر تھا۔ [[جعفر دہقان|جعفر دھقاں]] اور دیگر اداکاروں کے نزدیک یہ منظر ان کے لیے نہائت زبردست تھا اور ان کے دل میں کعبہ کا احترام اور عقیدت مزید بڑھ گئی۔ عاشورہ کے واقعات کو عکسبند کرنے کے لیے مصنوعی طور پر ایک صحرا میں منظر کشی کی گئی جہاں ایک ایک کی لڑائی، گھمسان کی لڑائی اور حضرت حسین رضہ کی آخری نماز کے مناظر بھی عکسبند کیے گئے۔ [[مریم بوبانی]] ان مناطر کی عکسبندی کے دوران میں بطور زوجہء زهیر بن قین کربلا کے میدان میں موجود تھیں وہ کہتی ہیں کہ جب ان مناظر کی عکسبندی کی جا رہی تھی اور ایک ایک کرکے تمام اہل بیت اور اصحاب اہل بیت شہید ہوئے تو مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ میں حقیقت میں رونے لگی اور میرا کلیجا غم حسین سے پھھٹنے لگا حالانکہ یہ مصنوعی مناظر تھے مگر میں تاریخ کی بھول بھلیوں میں بھٹکتی ہوئی اصل میں لاشعوری طور پر کربلا کے میدان پر پہنچ گئی اور حسین عہ کے پسماندگان کے غم کو بڑی حد تک محسوس کیا۔
سطر 218:
[http://www.urdumovies.net/2011/09/story-of-mokhtar-nameh-source-of.html داستان مختار ثقفی اموسوم مختار نامہ برائے ٹی وی۔ منابع و ماخذ]<br />
[http://www.urdumovies.net/search/label/Mokhtar%20Nama%20in%20Best%20Urdu مختار نامہ کی 40 اقساط اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں]<br />
[http://www.mokhtarnameh.urdutube.net/ مختار نامہ کی دفتری تعارفی سائٹ بزبان اردو] {{wayback|url=http://www.mokhtarnameh.urdutube.net/ |date=20140623023057 }} <br />
[[امیر مختار]]